رسائی کے لنکس

امریکہ: جنسی استحصال کے کیس میں ’کلیسائی حلقے‘ پر الزام عائد


آرچ بشپ جان نیئنسٹڈ
آرچ بشپ جان نیئنسٹڈ

رامسے کاؤنٹی کے اٹارنی جان چوئی نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ جنسی استحصال کی ذمہ داری ناصرف کرٹس ویمائیر پر عائد ہوتی ہے۔

امریکہ کی ریاست ’منیسوٹا‘ میں سینٹ پال اور منی اپلس کے رومن کیتھولک آرچ ڈا یوسیس (کلیسائی حلقے) پر بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والے ایک پادری سے بچانے میں ناکامی کے فوجداری الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

الزامات میں سابق پادری کرٹس ویمائیر کے ’’پریشان کن رویے کی متعدد اور بار بار دہرائی گئی‘‘ شکایات کا حوالہ دیا گیا ہے اور اس کلیسائی حلقے کو ’’ان سے چشم پوشی‘‘ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

اس پادری کو 2013ء میں دو بچوں کے ساتھ مجرمانہ فعل کرنے اور بچوں پر مبنی جنسی مواد رکھنے کے الزام میں پانچ برس قید سنائی گئی تھی۔

رامسے کاؤنٹی کے اٹارنی جان چوئی نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ جنسی استحصال کی ذمہ داری ناصرف کرٹس ویمائیر پر عائد ہوتی ہے بلکہ متاثرین کو بچانے کے لیے کارروائی نہ کرنے کے باعث کلیسائی حلقے پر بھی عائد ہوتی ہے۔

حالیہ برسوں میں اس کلیسائی حلقے کے متعدد پادریوں کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات سامنے آئے ہیں اور کلیسائی حلقے کے خلاف متعدد سول مقدمے دائر کیے گئے ہیں۔

کرٹس ویمائیر کو دو لڑکوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں سزا سنائی جا چکی ہے۔ اسے وسکونسن میں بھی اسی طرح کے الزامات کا سامنا ہے۔

’آرچ ڈایوسیس‘ کیتھولک چرچ کے ایک ڈویژن کو کہا جاتا ہے جس کا انتظام ایک آرچ بشپ چلاتا ہے۔ سینٹ پال اور منی اپلس کے آرچ ڈایوسیس میں 12 کاؤنٹیوں پر مشتمل علاقہ اور اس میں رہنے والے 825,000 کیتھولک پیروکار شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG