رسائی کے لنکس

مبارک اور اُن کی بیوی سے دولت اکٹھی کرنے کے الزامات پر پوچھ گچھ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مصری پرازیکیوٹرز نے بتایا ہے کہ بےتحاشہ غیرقانونی دولت اکٹھی کرنےکے الزامات پرسابق صدر حسنی مبارک اور اُن کی بیوی سوزان سے تفتیش کی گئی ہے۔

عہدے داروں نے بتایا ہے کہ دونوں جمعرات کے دِن بحیرہٴ احمر کے شرم الشیخ تفریح گاہ میں تفتیش کے لیے پیش ہوئے، جہاں مسٹر مبارک کو فروری میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے بعد عہدے سے سبک دوش ہونے پر اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اُنھیں عارضہٴ قلب اور دیگر بیماریاں لاحق ہیں۔


استغاثے نے سابق صدر اور اُن کے دو بیٹوں جمال اور اعلیٰ کے خلاف بھی طاقت کے بے جا استعمال اور بد عنوانی کے الزامات کی چھان بین کی جارہی ہے۔ پرازیکیوٹرز نے متعدد الزامات کے سلسلے میں، جِن میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین پر فائر کھولنے کے احکامات دینا بھی شامل ہے، مسٹر مبارک سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعرات کی پیشی میں پہلی بار مسٹرمبارک سے اُن کی دولت سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مبارک خاندان کے اثاثے اربوں ڈالر کی مالیت کے ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG