رسائی کے لنکس

مصر: حسنی مبار ک کی سیاسی پارٹی تحلیل کردی گئی


مصر: حسنی مبار ک کی سیاسی پارٹی تحلیل کردی گئی
مصر: حسنی مبار ک کی سیاسی پارٹی تحلیل کردی گئی

مصر کی ایک عدالت نے سابق مصری صدر حسنی مبارک کی سیاسی جماعت کی تحلیل اور اس کے اثا ثے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہفتے کے روز منظر عام پر آنے والے عدالتی حکم سے حزب مخالف کے راہنماؤں کا ایک اہم مطالبہ پورا ہوگیا ہے جن کی تحریک کے نتیجے میں سابق صدر مبارک کو اپنا اقتدار چھوڑنا پڑاتھا۔

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی مصر کی سیاست پر عشروں تک چھائی رہی ہے۔ اس پارٹی کی بنیاد 1970کی دہائی کے آخر میں سابق صدر انور سادات نے رکھی تھی۔ حالیہ برسوں میں یہ پارٹی لوگوں کی نکتہ چینی کا مرکز رہی ہے۔ اور دارالحکومت میں واقع اس کے صدر دفتر کو اس سال کے شروع میں ہونے والے بڑے عوامی مظاہروں کے دوران نذر آتش کردیا گیاتھا۔

مسٹرمبارک کے مخالفین اس جماعت پر غلط طریقوں سے اختیارات پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے اور ملکی دولت لوٹنے کا الزام لگاتے ہیں۔

سابق صدر حسنی مبار ک ان دنوں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات کی چھان بین کے لیے کی جانے والی تحقیقات کا ہدف بنے ہوئے ہیں۔ منگل کے روز انہیں پوچھ گچھ کے دوران دل کی تکلیف کے بعد اسپتال داخل کرا دیا گیا تھا۔ تاہم مصر کے سرکاری میڈیا کا کہناہے کہ ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ توقع ہے کہ انہیں جلد ہی اسپتال کےکمرے سے شرم الشیخ کے قصبے میں فوج کی نگرانی کے کسی حفاظتی مقام یا جیل میں منتقل کردیا جائے گا۔

مسٹر مبارک کا کہناہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف اختیارات کے ناجائر استعمال اور کرپشن کے الزامات غلط ہیں۔

مسٹر حسنی مبارک نے 1981ء میں اس وقت اقتدار سنبھالا تھا جب صدر انوار سادات قتل کردیے گئے تھے۔ وہ تب سے اس سال فروری میں اقتدار چھوڑنے تک مسلسل اقتدار میں رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG