مسلمانوں کے امریکہ کے اس قسط میں آپ کو جیکسن ، مسی سپی میں واقع، انٹرنیشنل میوزیم آف مسلم کلچر میں لے گئے تھے جہاں مسلمانوں کی ثقافت کو محفوظ کیا گیا ہے۔ اس سیگمنٹ میں ہم نے آپ کو یہ بتایا تھا کہ مسلم کلچر اور تاریخ پر مبنی امریکہ کا یہ پہلا میوزیم کب اور کیسے وجود میں آیا تھا اوریہاں کیا کچھ محفوظ کیا گیا ہے ۔ اس دستاویزی پروگرام کے دوسرے حصے میں آج ہم یہ بتا رہے ہیں کہ اس میوزیم کو مالی معاونت فراہم کرنے والے زیادہ افراد غیر مسلمان ہیں۔ میوزیم کی بانی اور صدر اوکولورشید اس عجائب گھر کو مشرق اور مغرب کے درمیان ایک پل قراردیتے ہوئے کہتی ہیں کہ امریکہ اور اس کے باہر میوزیم کے ایک روڈ شو کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں انٹرنیشنل میوزیم آف مسلم کلچر کا دوسرا حصہ
پہلا حصہ
دوسرا حصہ
تیسرا حصہ