رسائی کے لنکس

بھارتی فنکار نہیں آسکے، ناپا کا موسیقی و تھیٹر میلہ قبل از وقت ختم


فیسٹیول شیڈول سے پانچ دن قبل ختم کیا گیا جس کی بنیادی وجہ بھارتی فنکاروں کو ویزا نہ ملنا ہے۔ ارشد محمود کے مطابق، ہم نے آخری وقت تک ویزا مسائل حل ہونے کا انتظارکیا، لیکن چاہ کر بھی کچھ نہیں ہوسکا

کراچی میں واقع ’نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس‘ کا میوزک اور تھیٹر فیسٹیول وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔ ناپا کے پروگرام اور انتظامی سربراہ، ارشد محمود نے اس بات کی تصدیق کی۔ فیسٹیول کا اختتام آسٹرین بینڈ کی میوزیکل پرفارمنس پر کیا گیا۔

فیسٹیول شیڈول سے پانچ دن قبل ختم کیا گیا جس کی بنیادی وجہ بھارتی فنکاروں کو ویزا نہ ملنا ہے۔ ارشد محمود کے مطابق، ’’ہم نے آخری وقت تک ویزا مسائل حل ہونے کا انتظار کیا۔ لیکن، چاہ کر بھی کچھ نہیں ہوسکا۔ اس لئے مجبورا ً فیسٹیول ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔“

ان کا مزید کہنا ہے کہ”بھارتی فنکاروں کے انتظار میں باقی پرفارمنسز کو متاثر نہیں کر سکتے تھے۔ توقع ہے کہ بھارتی فنکاروں نے بھی صورتحال کو مثبت انداز میں سمجھا ہوگا۔“

ادھر ناپا رپورٹری تھیٹر آرٹسٹک کے ڈائریکٹر زین احمد نے کہا کہ”ویزا مسائل کے علاوہ لاہور دھماکہ بھی فیسٹیول کو وقت سے پہلے ختم کرنے کا سبب رہا۔ اتنے افسوسناک واقعہ کے بعد فیسٹیول کا جاری رکھنا اچھا نہیں ہوتا۔“

XS
SM
MD
LG