رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز نے امارات کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

176 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 30.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔

ویسٹ انڈیز نے کرکٹ ورلڈ کپ کے پول بی کے اپنے آخری میچ میں متحدہ عرب امارات کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو نپیئر میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور امارات کی پوری ٹیم کو 47.4 اوورز میں 175 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔

امارات کے بلے بازوں میں سے صرف ناصر عزیز 60 اور امجد جاوید 56 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

ویسٹ انڈین باؤلر ہولڈر نے چار، ٹیلر نے تین، رسل نے دو اور سیموئلز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

176 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 30.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔

چارلس نے 55 رنز بنائے جب کہ کارٹر نے 50 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔

امارات کی طرف سے گورگے اور امجد جاوید نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کے ہولڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG