رسائی کے لنکس

سیاہ فام امریکیوں کی تاریخ پر مبنی عجائب گھر کا افتتاح

صدر اوباما نے کہا کہ "میں یہ تصور کرتا ہوں کہ، سفید، سیاہ، لاطینی اور مقامی امریکی بچے، یہ سب دیکھیں گے۔۔۔"

امریکہ میں سیاہ فام آبادی کی تاریخ و تمدن، مختلف ادوار میں ان کے ساتھ روا رکھنے جانے والے سلوک اور مسائل مبنی نمونوں اور اشیا کو عجائب گھر میں رکھا گیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا۔

صدر براک اوباما نے ہفتے کو اپنے ہفتہ وار خطاب میں سیاہ فام امریکی تاریخ اور ثقافت پر مبنی قائم ہونے والے نئے عجائب گھر کو "تازہ ترین امریکی علامت" قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عجائب گھر وہ کہانی سنائے گا جو امریکی قومی بیانیے میں کبھی بھی اولین مقام میں نہیں آئی۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ "(افتتاح) کا یہ موقع بہت شاندار ہے۔" اس جملے پر تقریب کے شرکا خوب محظوظ ہوئے۔

شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جب کہ حالیہ برسوں میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں سیاہ فام برادری کی طرف سے عدم تحفظ اور مبینہ طور پر نسلی امتیاز کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔

تاہم صدر اوباما نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "ایک لحاظ سے سے بہترین وقت ہے لیکن دوسری طرف یہ مشکل ترین وقتوں میں سے ایک ہے۔ تاریخ کبھی بھی ایک سیدھی لکیر پر نہیں چلتی، اور دھیان نہ رکھنے پر ہم پیچھے بھی جا سکتے ہیں اور آگے بھی بڑھ سکتے ہیں۔"

واشنگٹن کے قومی عجائب گھر میں یہ حصہ ہفتہ کو باقاعدہ طور پر لوگوں کے کھولا جا رہا ہے۔

صدر اوباما نے اس امید کا اظہار کیا کہ حال ہی میں شارلٹ اور ٹلسا میں ہونے والے واقعات دیکھنے والے جو کہ امریکہ میں سیاہ فاموں کی تاریخ اور واقف نہیں، جب اس عجائب گھر میں آئیں تو کہیں گے کہ "مجھے ہمدردی ہے۔ مجھے سمجھ میں آیا کہ لوگ کیوں برہم ہوتے ہیں اور میں (مسائل کے) حل کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔"

اس عجائب گھر میں ایسے بہت سے نمونے رکھے گئے ہیں کہ جن سے سیاہ فام آبادی کے شمالی امریکہ میں آنے کے وقت اور بعد ازاں نسلوں تک غلام رہنے اور ان کی بودوباش کو دکھایا گیا ہے۔

صدر اوباما نے کہا کہ "میں یہ تصور کرتا ہوں کہ، سفید، سیاہ، لاطینی اور مقامی امریکی بچے، یہ سب دیکھیں گے۔۔۔مجھے امید ہے کہ یہ پیچیدہ، مسکل اور بعض اوقات خوفناک کہانیاں انھیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیں گی۔"

امریکہ میں سیاہ فام آبادی کی تاریخ پر مبنی میوزیم

پہلی جنگ عظیم میں حصہ لینے والوں کی ایک تصویر اور ان کے زیر استعمال ہیلمٹ
1/11 پہلی جنگ عظیم میں حصہ لینے والوں کی ایک تصویر اور ان کے زیر استعمال ہیلمٹ
مشہور سیاہ فام موسیقار و گلوکار چک بیری کی 1978ء میں زیر استعمال گاڑی
2/11 مشہور سیاہ فام موسیقار و گلوکار چک بیری کی 1978ء میں زیر استعمال گاڑی
ایوانکا ترامپ دختر و مشاور رئیس جمهوری آمریکا در ادامه سفر به آفریقا وارد ساحل عاج شد. او از سوی مردم محلی مورد استقبال قرار گرفت. 
3/11 ایوانکا ترامپ دختر و مشاور رئیس جمهوری آمریکا در ادامه سفر به آفریقا وارد ساحل عاج شد. او از سوی مردم محلی مورد استقبال قرار گرفت. 
تقریباً 1800ء میں بطور غلام پیدا ہونے والی سیاہ فام کلارا براؤن کا مجسمہ
4/11 تقریباً 1800ء میں بطور غلام پیدا ہونے والی سیاہ فام کلارا براؤن کا مجسمہ
دور غلامی میں غلاموں کو ایسے دڑبوں میں رکھا جاتا تھا۔
5/11 دور غلامی میں غلاموں کو ایسے دڑبوں میں رکھا جاتا تھا۔
شہری حقوق کی علمبردار روزا پارک کا لباس بھی یہاں دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
6/11 شہری حقوق کی علمبردار روزا پارک کا لباس بھی یہاں دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
چیڑ کے جنگلات لگانے والے غلاموں کا ایک کیبن
7/11 چیڑ کے جنگلات لگانے والے غلاموں کا ایک کیبن
بیسویں صدی کے اوائل میں سیاہ فام لوگوں کے زیر استعمال ایک ڈرم
8/11 بیسویں صدی کے اوائل میں سیاہ فام لوگوں کے زیر استعمال ایک ڈرم
غلاموں کو لگائی جانے والی ہتھکڑیاں
9/11 غلاموں کو لگائی جانے والی ہتھکڑیاں
1968ء کے اولمپک گیمز میں "بلیک سلیوٹ" پر مبنی ایک نمونہ
10/11 1968ء کے اولمپک گیمز میں "بلیک سلیوٹ" پر مبنی ایک نمونہ
امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر براک اوباما سے متعلق اشیا بھی یہاں رکھی گئی ہیں۔
11/11 امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر براک اوباما سے متعلق اشیا بھی یہاں رکھی گئی ہیں۔
Previous slide
Next slide

This item is part of
XS
SM
MD
LG