رسائی کے لنکس

قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں نیٹوافواج کے لیے تیل لے جانے والے ایک آئل ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ہفتے کو علی الصباح ایک آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد جب اُس میں سے تیل رسنا شروع ہوا تومقامی لوگ اپنے برتنوں میں اس تیل کو بھرنے کے لیے وہاں جمع ہو گئے ۔ حکام کے مطابق اس دوران ٹینکر میں زودار دھماکے سے وہاں موجود افراد کی ہلاکت ہوئی۔

دریں اثناء خیبر ایجنسی کے ایک اور علاقے طورخم میں کھڑے نیٹوکے آئل ٹینکروں پر حملے میں 14 ٹینکر تباہ ہو گئے۔


XS
SM
MD
LG