رسائی کے لنکس

logo-print

پشاور میں رنگ روڈ کے علاقے میں نیٹو کے لیے رسد لے جانے والے دس آئل ٹینکروں کو نامعلوم مسلح افراد نے آگ لگا کر تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق ٹینکر ایک ورکشاپ پر کھڑے تھے اور حملہ آوراُنھیں آگ لگانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس سے قبل بھی رنگ روڈ کے علاقے میں نیٹو افواج کے لیے سامان رسد لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا جاتا رہاہے ۔ افغانستان میں تعینات نیٹو افوا ج کے لیے رسد کی بیشتر ترسیل خیبر ایجنسی کے راستے ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG