رسائی کے لنکس

نٹیوکے ٹرک پر حملے میں ڈرائیور ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

نیٹوافواج کے لیے رسد لے جانے والے کنٹینرپر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور ہلاک جب کہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقع صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع مردان میں موٹروے پر جمعرات کی صبح پیش آیا۔

انتظامیہ کے مطابق ٹرک سامان رسد لے کر افغانستان جار ہا تھا اور فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پاکستان سے گزرنے والے نیٹو کے قافلوں پر حالیہ مہینوں میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان واقعات میں سینکڑوں آئل ٹینکروں اور دیگر سامان سے لدی گاڑیوں کو نذر آتش کیا جاچکا ہے جب کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے جن میں اکثریت ٹرک ڈرائیوروں کی تھی۔


XS
SM
MD
LG