رسائی کے لنکس

’نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں‘


نواز شریف۔ فائل فوٹو
نواز شریف۔ فائل فوٹو

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور انھیں ملک سے باہر علاج کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

نواز شریف لاہور کے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنز میں زیر علاج ہیں اور دو روز قبل انھیں کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبروں کے مطابق نواز شریف کے گردوں میں تکلیف ہے لیکن ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اُن کا معائنہ جاری ہے۔

سروسز اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں دِل کے علاج سے متعلق علاج سہولیات نہیں ہیں اور اسی لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کی خدمات لی جا رہی ہیں۔

سربراہ سروسز اسپتال نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی ماہر امراض دل کی ٹیم آج نواز شریف کا چیک اپ کرے گی اور نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ چند ایک باقی ہیں، سب پر مشاورت چل رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ’نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کی کوئی تجویز پیش ہوئی نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی، ان کے مرض کی علامات دیکھتے ہوئے ٹیسٹ اور ادویات تجویز کی گئی ہیں۔ ہم مرض کے مطابق علاج کر رہے ہیں اور اِس سلسلے میں مریض اور اُس کے اہلخانہ کو بھی اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔‘

نواز شریف کی عیادت کو آنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کہتے ہیں کہ میاں صاحب کی صحت اچھی نہیں ہے۔ ایاز صادق کے مطابق میاں صاحب نے اُنہیں کہا ہے ان کو واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے۔

ایاز صادق نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ نواز شریف کو تکلیف دل کی ہے لیکن اُنہیں سروسز اسپتال کیوں لایا گیا ہے۔

بقول ایاز صادق ’نواز شریف بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں ہیں اور انہیں ذہنی طور پر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے زور لگا کر اسپتال بھیجا ہے کیوں کہ علاج ضروری ہے‘

مقامی میڈیا کے مطابق نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں دوران قید دل کا دورہ نہیں پڑا مگر اُنہیں گردے میں پتھری کی شکایت ہے۔

سابق وزیراعظم کو ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہفتے کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

نواز شریف العزیزیہ ملز ریفرینس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے مطابق سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے:

https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG