رسائی کے لنکس

نیپالی فٹبال ٹیم، میچ فکسنگ کے الزام پر کپتان اور چار کھلاڑی گرفتار


پولیس ترجمان سربندرا کھنال کا کہنا ہے کہ کیتان ساگر تھاپا، سندیپ رائے، رتیش تھاپا، بخش سنگھ اور آنجن پر ملائیشیا اور سنگاپور میں میچ ہارنے کے لئے بک میکر سےرقم وصول کرنے کا الزام ہے

نیپالی فٹبال ٹیم کے کپتان اور ان کی ٹیم کے چار کھلاڑی میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

پولیس ترجمان، سربندرا کھنال کا کہنا ہے کہ کپتان ساگر تھاپا، سندیپ رائے، رتیش تھاپا، بخش سنگھ اور آنجن پر ملائیشیا اور سنگاپور میں میچ ہارنے کے لئے بک میکر سے رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔

ان کھلاڑیوں پر یہ مقدمہ ان کے ’بینک اسٹیمنٹ‘ کی بنیاد پر درج کئے گئے جن میں میچ سے پہلے ان کے کھاتوں میں 2008ء میں بڑی رقم جمع کرائے جانے کے ثبوت ملے ہیں۔

میچ ہارنے کا معاوضہ وصول کرنے کا الزام نیپالی ٹیم کے خلاف ایک نیا اسکنڈل ہے۔

فٹبال کے عالمی ادارے، فیفا کی انضباطی کمیٹی پہلے ہی ایک سال نیپال کے فٹبال کے سربراہ اور ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کے سابق نائب صدر، گنیش تھاپا کے خلاف ان کی مدت کے دوران ممکنہ مالی بے قائدگیوں کی تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG