رسائی کے لنکس

نئی ڈرامہ سیریل ’ خود غرض‘ سے آمنہ شیخ کی واپسی


پاکستان ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے بعد منی اسکرین پر واپس آ گئی ہیں۔ ان کی نئی ڈرامہ سیریل ’خود غرض ‘ شروع ہوگئی ہے۔

’خود غرض ‘بڑی کاسٹ کی سیریل ہے جس میں آمنہ شیخ کے ساتھ ساتھ ثناء شاہنواز اور سمیع خان بھی کام کر رہے ہیں جبکہ پروڈکشن اور ڈائریکشن ٹیم میں یاسر نواز ثمینہ ہمایوں سعید اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔

’خود غرض ‘ کی کہانی حقیقی زندگی سے قریب تر ہے جس میں رشتوں کے الجھاؤ کے ساتھ ساتھ محبت اور احساسات بھی رچے بسے ہیں۔

اس کی کہانی ردا بلال نے تحریر کی ہے جبکہ ڈائریکٹر یاسر نواز ہیں۔ اسے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثناء شاہنوازنے پروڈیوز کیا ہے۔

ثناء نے وائس آف امریکہ کوبتایا کہ ’آمنہ شیخ جو ایک طویل عرصے سے ٹی اسکرین سے دور تھیں ’خود غرض ‘ کے ذریعے ان کی واپسی ممکن ہو رہی ہے۔ آمنہ شیخ کے بارے میں میں کیا کہوں کہ جب پڑوسی ملک کی ایک بڑی فنکارہ اور آرٹ فلموں کی لیجنڈ ایکٹریس شبانہ اعظمی آمنہ شیخ کی اداکاری کو سراہ چکی ہیں۔‘

ثناء کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’خود غرض‘ شادی شدہ زندگی میں تعلقات کے اتارچڑھاؤ اور کرداروں کے جذباتی الجھاؤ کی کہانی ہے۔ اس کی اسکرپٹ آپ کو اپنے سحر میں جکڑتی محسوس ہو گئی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’سیریل کے کرداروں کو خوبصورت انداز میں تخلیق کیا گیا ہے جسے دیکھ کر ناظرین یقیناً خوش ہوں گے۔‘

XS
SM
MD
LG