رسائی کے لنکس

صبا قمر کا ریمپ پر پھسل کر سنبھلنا، سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا


ڈیزائنر اعظمی بابر کے لباس کو پیش کرنے کے لئے صبا تالیوں کی گونج میں ریمپ پر آئیں لیکن آدھے راستے میں ہی توازن کھو بیٹھیں اور پھسل گئیں۔

صبا قمر نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ بہترین ماڈل بھی ہیں اور لوگ ان کی صلاحیتوں کے معترف بھی ہیں۔ لیکن آج کل صبا قمر اپنی اداکاری پرنہیں بلکہ ’اعتماد‘ پر داد سمیٹ رہی ہیں۔

فلم’ہندی میڈیم‘ میں منبجھے ہوئے اداکار عرفان خان کے مقابل جم کر اداکاری کرنے پرسرحد پار بھی اپنی شناخت بنانے والی صبا قمر کو برائیڈل کوچیور ویک 2017 میں ریمپ کے دوران غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈیزائنر اعظمی بابرکے لباس کو پیش کرنے کے لئے صبا تالیوں کی گونج میں ریمپ پر آئیں لیکن آدھے راستے میں ہی توازن کھو بیٹھیں اور پھسل گئیں۔

شائقین کو لگا کہ اب وہ واک جاری نہیں رکھ پائیں گی لیکن صبا قمر نے ’شو مسٹ گو آن‘ کی کہاوت کو سچ کرتے ہوئے انتہائی اعتماد سے خود کو سنبھالا اور باوقار انداز میں بغیر کسی گھبراہٹ یا پریشانی کے واک مکمل کی۔

شو میں موجود لوگوں نے صبا کے جذبے اور پر اعتماد کو بھرپور انداز میں سراہا۔ سوشل میڈیا پر بھی صبا قمرکی خوداعتمادی اور گر کر سنبھلنے کی خوب خوب تعریفیں کی گئیں۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے لکھا صبا پھسلیں بھی اسٹار کی طرح۔۔یہ شاندار ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا’ انہوں نے اپنے لڑکھڑانے کو بہت عمدگی سے ہینڈل کیا۔

ایک اور صارف نے صبا کے اعتماد کو غیرمعمولی قرار دیا۔

صبا قمر ان دنوں سوشل میڈیا سیلبیرٹی قندیل بلوچ پر بنی ڈرامہ سیریل ’باغی‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے غیرت کے نام پرقتل کردیا تھا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG