رسائی کے لنکس

ٹی وی ون کی نئی ڈرامہ سیریل ’پجارن‘


خود غرضی اور مقصد کے حصول کے لئے جذبات اور رشتوں کو روندھ کر مدیحہ کا انجام کیا ہوگا یہ راز ہر نئی قسط کے ساتھ کھلتا چلا جائے گا

نت نئے موضوعات پر ناظرین کی دلچسپی کے لئے منفرد انداز میں ڈرامے پیش کرنا ایک چیلنج ہوتا ہے، جس سلسلے میں پیش رفت دکھانا ’ٹی وی ون‘ کا خاصا رہا ہے، جو نیا ڈرامہ سیریل ’’پچارن‘‘ پیش کرنے والا ہے۔

پجارن ایک ایسی خوبصورت لڑکی کی کہانی ہے جو غربت میں آنکھ کھولتی ہے۔ لیکن، اس کی زندگی کا مقصد دولت کا حصول اور آسائش بن جاتا ہے۔ چاہے اس کے لئے کتنی ہی زندگیاں برباد کیوں نہ ہوں جائیں۔

اپنے مقصد کو پانے کے لئے مدیحہ امیر شخص رامس سے شادی کر لیتی ہے جو مدیحہ کو دنیا کی ہر خوشی دینا چاہتا ہے۔ عابس ،رامس کا چھوٹا بھائی اور خوش باش انسان ہے جس کی شادی اپنی کزن ہانیہ سے ہو چکی ہے، لیکن مدیحہ کی آمد پر سب کچھ بدل جاتا ہے۔

خود غرضی اور مقصد کے حصول کے لئے جذبات اور رشتوں کو روندھ کر مدیحہ کا انجام کیا ہوگا یہ راز ہر نئی قسط کے ساتھ کھلتا چلاجائے گا۔

ڈرامہ سیریل ’پچارن‘ کو ڈائریکٹ کیا ہے عدنان وائی قریشی نے۔ کہانی انعام شاہ نے لکھی ہے اور پروڈیوسر ہیں مشہور اداکار عدنان صدیقی۔

’پچارن‘ میں جن فنکاروں نے اپنی منجھی ہوئی اداکاری دکھائی ہے ان میں ثروت گیلانی، زاہد خان، اعجاز اسلم اور علیزے شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی ڈراموں کے کچھ پرستاروں کا کہنا ہے ’’ڈرامے یکسانیت کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ ہر ڈرامے میں شادی کے لئے جدوجہد، بعد میں سسرال والوں سے اختلافات، پھر اچانک طلاق۔۔ ایسے میں اگر ’پجارن‘ میں کچھ ہٹ کر دکھایا گیا تو ڈراموں ناظرین کو ’کیچ‘ کرنے میں کامیاب ہوجائے گا بصورت دیگر انجام کے بارے میں سب جانتے ہیں۔‘‘

XS
SM
MD
LG