رسائی کے لنکس

تین بڑے ہیروز کی فلم ’ریس ٹو‘ جمعہ کو ریلیز ہورہی ہے


ریس ٹو
ریس ٹو

فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، سیف علی خان، ڈپیکا پڈکون ،جان ابراہم، جیکولین فرنینڈس اور امیشا پٹیل شامل ہیں

بالی ووڈ کی ایکشن اورتھرلر فلم ’ریس ٹو‘ جمعہ 25جنوری کو پاکستان بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔

اس فلم کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے، جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ سال 2013کی پہلی بڑی ریلیز ہے۔


بھارتی ویب سائٹ ’گلیم شیم‘ نے فلم کے بارے میں رپورٹ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ، ’ویسے تو یہ ریس کے نام سے سنہ 2008 میں بننے والی ہٹ فلم کا سیکوئل ہے، لیکن فلم کی کہانی کچھ نئے انداز لئے ہوئے ہے‘۔

فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، سیف علی خان، ڈپیکا پڈکون، جان ابراہم، جیکولین فرنینڈس اور امیشا پٹیل شامل ہیں۔ نام پڑ ھ کر آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا کہ کاسٹ تین بڑے ہیروز اور تین بڑی ہیروئنز پر مشتمل ہے۔ فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے عباس مستان نے۔

ان دنوں فلم کی زور شور سے پروموشن جاری ہے۔ ممبئی کے علاوہ ڈپیکا پڈکون، امیشا، جان ابراہم اور سیف علی خان سمیت یونٹ سے جڑے تمام لوگوں نے دبئی میں فلم کی پروموشن میں حصہ لیا۔ دیپکا فلم کی مارکیٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

اس فلم کی دوسری دلکشی سابق ’مس سری لنکا ‘یعنی جیکولن فرنینڈس ہیں۔

جیکولن اس سے قبل ’الہ دین‘، ’مرڈر ٹو‘ اور ’ہاوٴس فل‘ میں اپنے فن کا جادو جگا چکی ہیں۔

اس فلم کیلئے جیکولین نے ویت نامی مارشل آرٹس کی ایک قسم’فینسنگ‘ کی بھی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔


جیکولن کو فلم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ2013ء کی یہ ان کی پہلی ہٹ فلم ہوگی۔ اُن کے بقول، ’فلم میں میرا کردار بہت چیلنجنگ ہے۔ اس لئے، میں نے بہت محنت بھی کی ہے‘۔
XS
SM
MD
LG