رسائی کے لنکس

سال 2010کے ٹاپ فائیو آئٹم سانگز،' شیلا کی جوانی' اور 'منی بدنام ہوئی' سرفہرست


سال 2010کے ٹاپ فائیو آئٹم سانگز،' شیلا کی جوانی' اور 'منی بدنام ہوئی' سرفہرست
سال 2010کے ٹاپ فائیو آئٹم سانگز،' شیلا کی جوانی' اور 'منی بدنام ہوئی' سرفہرست

سال دوہزار دس کے آخری مہینوں نے فلم 'دبنگ'کے آٹیم سانگ "منی بدنام ہوئی ،ڈارلنگ تیرے لئے"نے وہ دھوم مچائی ہے کہ لگتا ہے کوئی اور آئٹم سانگ اس سال جیسے ریلیز ہی نہ ہوا ہو حالانکہ ایسا نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اس سال جتنے آئٹم سانگ ریلیز ہوئے انہوں نے پچھلے سالوں کے تمام آئٹم سانگز کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔اس سال ریلیز ہونے والے ۔۔۔آئٹم سانگز اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ ہر گھر میں ،ہر چینل، ریڈیو اسٹیشن، ڈانسنگ بارز،یہاں تک کہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹس میں بھی سارا سال سنے جاتے رہے۔ اگرریلیز کے اعتبار سے ان گانوں کو ترتیب دیا جائے تویہ فہرست کچھ اس طرح مکمل ہوگی۔

' شیلا کی جوانی ... '

گو کہ فلم" تیس مار خان" کل ریلیز ہورہی ہے مگراس کا گانا" شیلا کی جوانی ۔۔۔"منی بدنام ہوئی" کا نعم البدل کہلارہا ہے۔ یہ گیت کترینہ کیف پر پکچرائز کیا گیا ہے ۔ ممبئی کی ٹکسالی زبان میں کہا جائے تو گانے میں کترینااس قدر 'مست 'انداز میں گاتی نظر آئی ہیں کہ دیکھنے والوں نے دل لوٹا دیئے۔

'منی بدنام ہوئی'

منی بدنام ہوئی ۔۔اس سال کا وہ گانا ہے جو اگر برسوں یاد نہ بھی رکھا جائے تو بھی یہ سال 2010کا سب سے مشہور گانا رہا۔ ملائیکہ اروڑا نے ویسے تو کئی آئٹم سانگ کئے ہیں لیکن یہ گانا انہیں بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا گیا اور سچ پوچھئے تو فلم کی کامیابی اسی گانے کی مرہون منت ہے ۔

'نیت خراب ہے'

فلم 'تین پتی 'کا گانا 'نیت خراب ہے 'سال کا ایک اور آئٹم سانگ ۔۔ماریہ گوپیز نے گانے کو کامیاب بنانے میں کوئی ہنر باقی نہ رکھا شاید یہی وجہ تھی کہ فلم کا نام ہیڈلائنز میں گردش کرتارہا۔

' تیرے عشق سے میٹھا'

فلم 'آکروش' بہت ہی حساس موضوع یعنی 'غیرت کے نام پر قتل 'پر بنائی گئی تھی ۔فلم پر پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا، نئی ٹیکنالوجی بھی باہر سے منگائی گئی اور فلم کی کامیابی کے لئے آزمودہ نسخہ یعنی آئٹم سالنگ 'تیرے عشق سے میٹھا' بھی ڈالا گیا اور سمیرا ریڈی کے لٹکے اور جھٹکے بھی رکھے گئے مگر فلم ناکام اور آئٹم سانگ کامیاب ہوگیا۔

' پیا تو'

'ماضی کی مشہور آئٹم گرل ہیلن پر پکچرائز ہونے والے گانے "پیا تو ۔۔اب تو آجا، شعلہ سا بھڑکے ، آکے گلے لگا جا۔۔من کی جوالا ٹھنڈی ہوجائے ، ایسے گلے لگا جا۔۔۔․' سن 1971ء کی کامیاب ترین فلم "کارواں"کا ہے ۔یہ گیت اس دور میں تو گھر گھر بجا ہی ڈائریکٹر ایکتا کپور کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم "ونس سپون اے ٹائم ان ممبئی " میں بھی اس نے وہ دھوم مچائی کہ "ونس سپون اے ٹائم ان ممبئی " کو ہٹ کردیا۔ یہ ری مکس گیت گوہر خان پر فلمایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG