رسائی کے لنکس

مادھوری ڈکشت کا نیا آئٹم سونگ


چھیالیس سالہ دلکش مسکراہٹ کی مالک مادھوری نے ایک اور آئٹم سونگ پر دھماکے دار پرفارمنس دے کر نئی نسل کی ہیروئنز کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

بالی وڈ دیوا اور اسٹائل آئیکون مادھوری ڈکشت کا نام آتے ہی ان کے بے شمار ہٹ آئٹم سونگز نظروں کے سامنے گھومنے لگتے ہیں۔ ’ایک دو تین‘، ’دھک دھک کرنے لگا‘, ’ چولی کے پیچھے کیا ہے‘ سے لیکر ’ آجا نچ لے‘ تک مادھوری نے آئٹم سونگز کی اتنی ورائٹی دی ہے جس کا مقابلہ کرنا بظاہر مشکل ہے۔

چھیالیس سالہ دلکش مسکراہٹ کی مالک مادھوری نے ایک اور آئٹم سونگ پر دھماکے دار پرفارمنس دے کر نئی نسل کی ہیروئنز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ اس آئٹم سونگ میں ان کے ساتھ دکھائی دیں گے۔۔۔ کروڑوں جواں دلوں کے آئیڈیل۔۔۔ رنبیر کپور۔

بھارتی چینل ’زی نیوز‘ کے مطابق رنبیر کپور کی آنے والی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ایک اور گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔ ویسے تو اس فلم کے اب تک جتنے بھی گانے ریلیز ہوئے ہیں سب ہی ہٹ ہیں ۔چاہے وہ’ بدتمیزدل‘ ہو یا ’بلم پچکاری‘۔۔۔ لیکن نیا گانا ”گھاگھرا“موج مستی سے بھرپور شاہکار ہے۔

آئٹم سونگ ’گھاگھرا‘ میں ’بدتمیز‘ رنبیر کپور ’موہنی‘ یعنی مادھوری کے عشق میں گرفتار ان کے گرد چکر لگاتے نظر آئیں گے۔۔ اور مادھوری بل کھاتی، اٹھلاتی رنبیر کی شوخ اداؤں کا جواب دیتی دکھائی دیں گی۔

گانا دیکھنے والوں کاکہنا ہے کہ مادھوری نے اپنے سے آدھی عمر کے ہیرو کے ساتھ کام کرنے کے باوجود عمر کے فرق کو کہیں محسوس نہیں ہونے دیا۔۔ان کا ڈانس اسٹائل اور لٹکے جھٹکے آج بھی اتنے ہی شاندار اور خوبصورت ہیں جتنے نوجوان مادھوری کے ہوتے تھے۔

رنبیر کپور کو مادھوری کے ساتھ ’گھاگھرا‘ کر کے کتنا مزہ آیا ، گانا دیکھ کر اس کا اندازہ لگانا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔ فاسٹ ٹریک گانے کا میوزک ترتیب دیا ہے پریتم نے اور اس پر مادھوری اور رنبیر کی انرجی سے بھری پرفارمنس نے یہ بات یقینی بنا دی ہے کہ ان دونوں میگا اسٹارز کے چاہنے والوں کے علاوہ بھی گانا ہر عمر کے شائقین میں ’سپر ہٹ‘ ہونے والا ہے۔
XS
SM
MD
LG