رسائی کے لنکس

'جنون' بینڈ کی پچیسویں سالگرہ اور 'دور بہت دور'


جنید جمشید کے نام
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:41 0:00

وسیم اکرم اور شنیرہ اکرم نے بھی اس وڈیو میں پرفارم کیا ہے۔

جنون بینڈ کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر بینڈ کے گٹارسٹ سلمان احمد نے ایک نیا گیت جاری کیا ہے جس کے بول ہیں ’’ دور بہت دور‘‘ ۔ اس گیت کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنائرہ اکرم نے ساتھ کام کیا ہے ۔ جبکہ اسے سندھ کے ساحل اور خوبصورت پہاڑی علاقوں میں فلمایا گیا ۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ یہ گیت ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ اس کی تیاری کا کئی برسوں سے ارادہ کر رہے تھے۔ یہ گیت 'جنون' کے سفر، اس میں آنے والی اونچ نیچ اور موجودہ دور میں رشتوں میں مشکلات کی عکاسی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ گانے میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کی اداکاری کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم ان کے قریبی دوست ہیں اور وہ لاہور میں اپنے بچپن میں ایک ساتھ کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔ جب انھوں نے وسیم اکرم سے جنون کی پچیسویں سالگرہ کے خصوصی گانے کی بات کی تو انھوں نے فورا حامی بھر لی۔ وسیم اکرم کی اہلیہ شنائرہ اکرم کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوبصورت رومانوی گیت ہے اور جب سلمان نے ہم سے اس میں کام کرنے کی بات کی تو ہم 'ناں' نہیں کرسکے۔

سلمان احمد کا یہ نیا گیت 16 دسمبر کو دنیا بھر میں شائقین کے لیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ سلمان احمد نے اسے اپنے 'وائٹل سائنز' بینڈ کے ساتھی اور دوست جنید جمشید کے نام کیا ہے ۔ جنید اور سلمان کا ساتھ پاکستان کے مشہور نغمے ’ دل دل پاکستان‘ سے ہے جسے دونوں نے مل کر لکھا اور گایا تھا۔ جبکہ سلمان احمد اور جنید جمشید نے آخری بار ایک ساتھ ملی نغمہ ’چاند ستارا ‘ گایا تھا۔۔ سلمان نے جنید جمشید کے بارے میں کہا کہ میں ان کو بہت یاد کروں گا. وہ پاکستان کی ایک بڑی شخصیت تھے ۔ وہ جہاں بھی گئے انھوں نے امن ، محبت اور امید کو پھیلایا۔

پاکستان اور دنیا بھر میں مشہور جنون بینڈ کی پہلی البم 1991 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس وقت سے لے کر اب تک جنون 35 لاکھ سے زائد البم فروخت ہو چکے ہیں۔ جنون کی موسیقی میں ماڈرن اور کلاسک میوزک کا ایسا امتزاج پیش کیا تھا جس نے پاکستانی پاپ میوزک میں نئے راستے کھولے اور اسے دنیا بھر میں پہچان دلائی.

XS
SM
MD
LG