رسائی کے لنکس

logo-print

امریکہ: نیوآرلینز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک


نیوآرلینز کا ایک منظر، فائل فوٹو

نیو آرلیز کی میئر لاٹویا کانٹرل نے اپنے ٹویٹ کے سرکاری اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ نیوآرلینز میں اس قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

ہفتے کو رات گئے امریکی شہر نیو آرلینز میں مجمع پر فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد ہلاک اور کم از کم 7 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق دو مسلح افراد نےفرینچ کوارٹر کے علاقے سے تقریباً تین میل کے فاصلے پر لوگوں کے ایک اجتماع پر بلا امتیاز فائرنگ کر دی۔

تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 7 زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ فوری طور پر زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ۔

نیو آرلیز کی میئر لاٹویا کانٹرل نے اپنے ٹویٹ کے سرکاری اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ نیوآرلینز میں اس قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

میئر کی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ میں اپنے شہر کے ہر فرد کی جانب سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہم نفرت اور اشتعال کو ناپسند کرتے ہیں۔

پولیس کی جانب سے حملہ آوروں یا زخمیوں کی حالت کے متعلق فی الحال کوئی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG