رسائی کے لنکس

نیویارک میں ٹی۔20 ورلڈ کپ کیلئےنیا اسٹیڈیم، بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت میں


نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی کے عالمی مقابلے کے لیے بنائے جانے و الے عارضی استیڈیم کی نقاب کشائی۔
نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی کے عالمی مقابلے کے لیے بنائے جانے و الے عارضی استیڈیم کی نقاب کشائی۔

جون میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ کے 8 میچز ریاست نیو یارک کھیلے جائیں گے۔ جس کے لیے نیویارک شہر سے متصل لانگ آئی لینڈ میں آئی سی سی کی جانب سے ایک پارک میں ایک عارضی اسٹیڈیم بنایا جا رہا ہے۔ جہاں 9 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمز مد مقابل ہوں گی۔

آئی سی سی کے 2024 کے مردوں کے ٹی۔20 ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی اور کل 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس ٹورنامنٹ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز مل کر کر رہے ہیں۔

امریکہ میں کرکٹ کے شائقین اس ایونٹ کا بہت شدت سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ امریکہ میں رہنے والوں کو عالمی سطح کی کرکٹ پہلی بار دیکھنے کو ملے گی۔

ٹی۔20 ورلڈ کپ کے یہ مقابلے امریکہ کی تین بڑی ریاستوں، ٹیکساس، نیویارک اور فلوریڈا میں ہوں گے جہاں کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔

ریاست نیو یارک میں یہ مقابلے لانگ آئی لینڈ کی ناساؤ کاؤنٹی میں بنائے جانے والے ایک عارضی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

ناساؤ کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹیو بلیک مین بروس اسٹیڈیم کے بارے میں بریفنگ دے رہے ہیں۔
ناساؤ کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹیو بلیک مین بروس اسٹیڈیم کے بارے میں بریفنگ دے رہے ہیں۔

یہ علاقہ نیویارک شہر سے قریب ہے اور مین ہیٹن سے 30 میل مشرق میں واقع ہے۔ یہاں جنوبی ایشیائی کمیونٹی ایک بڑی تعداد میں آباد ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان، بھارت۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچوں میں ان کی دلچسپی بھی زیادہ ہو گی۔

نیویارک میں ہونے والے میچز میں سری لنکا، ساؤتھ افریقہ، آئرلینڈ، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش،امریکہ اور کینیڈا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ناساؤ کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹیو بلیک میں بروس نے ایک پریس کانفرنس میں آئی سی سی کے نمائندوں اور اس ایونٹ کے لیے کاؤنٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کے ہمراہ عارضی اسٹیڈیم کے ڈیزائنز کی نقاب کشائی کی۔

کاؤنٹی انتظامیہ کے مطابق ناساؤ کاؤنٹی کے ملکیتی آئزن ہاور پارک کے تقریبا 40 ایکڑ حصے کو اور تقریباً 127 ایکڑ پر محیط کینٹیاگو پارک کے لگ بھگ 7 ایکڑ کو کرکٹ ورلڈ کپ میچوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس سٹیڈیم میں تقریباً 34 ہزار نشستں رکھی جائیں گی۔ یہاں ایک "فین زون" بھی بنایا جائے گا جس میں کھانے اور مشروبات کے اسٹینڈز، انتظامی امور کے دفاتر سیکیورٹی کمپاؤنڈ، اور ورلڈ کپ کے کھلاڑیوں کے لیے ایک وارم اپ فیلڈ کی تعمیر بھی شامل ہو گی۔

عارضی اسٹیڈیم ماڈیولر اسٹیل اور ایلومینیم ٹیکنالوجی سے بنایا جائے گا۔ یہ تعمیرات بڑے خیموں اور ماڈیولر اسٹرکچرز پر مشتمل ہوں گی۔

ٹی۔20 مقابلوں کے لیے نیویارک میں تعیمر کیے جانے والے عارضی اسٹیڈیم کا ڈیزائن۔
ٹی۔20 مقابلوں کے لیے نیویارک میں تعیمر کیے جانے والے عارضی اسٹیڈیم کا ڈیزائن۔

کاؤنٹی ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ یہ ایویٹ اس علاقے میں ٹورازم اور بزنسز کی ترقی کے لیے بھی اہم ہے۔

پریس کانفرنس میں آئی سی سی جانب سے اس اسٹیڈیم کے آرکیٹیچر کے انچارج ڈان لاکربی کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر فروری میں شروع ہو گی اور مئی کے آخر تک اسے مکمل کر کے مقامی ٹیموں کے ساتھ مقابلوں میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تکمیل کے بعد یہ اسٹیڈیم انگلینڈ کے کسی بھی کرکٹ اسٹیڈیم اور ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم سے بھی بڑا ہو گا ، جس نے 2011 میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کی تھی۔

آئی سی سی امریکہ کو کرکٹ کی ایک نئی مارکیٹ کے طور پر دیکھ رہی ہے جہاں کرکٹ کے شائقین کی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہے۔

ناساؤ کاؤنٹی کی ایونٹ کی مینجمنٹ ٹیم میں پاکستانی اور بھارتی نژاد امریکی بھی شامل ہیں جنہوں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ورلڈ کپ کے موقع پر دونوں ممالک سے اہم شخصیات کو مدعو کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے جس کے لیے پاکستان کی اس وقت کے حکومتی شخصیات اور بھارت سے وزیرِاعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔

فورم

XS
SM
MD
LG