رسائی کے لنکس

نائیجریا: بھگ دڑ سے تین خواتین ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائیجریا کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ جنوبی نائیجر ڈیلٹا کے علاقے میں صدر گڈ لگ جوناتھن کے ایک انتخابی جلسے میں بھگدڑ سے کئی افراد پاؤں کے نیچے کچل جانے سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے ایک ترجمان ریٹا انوما ابے نے کہا ہے بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب لوگوں نے اسٹڈیم میں جانے کے لیے، جہاں جلسہ ہونا تھا، ایک دوسرے کو دھکے دینے لگے۔

سرکاری طورپر ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی لیکن ایک فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اس نے تین عورتوں کی لاشیں دیکھی ہیں۔

نائیجریا میں ان دنوں اپریل میں ہونے والے انتخابات کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ حکمران جماعت کے امیدار صدر جوناتھن کی جیت کی زیادہ ترتوقع کی جارہی ہے۔

مسٹر جوناتھن سابق صدر عمر یار ادوا کے انتقال کے بعد مئی میں صدر بنے تھے۔ وہ اس صدارتی عہدے پر جس کی مدت آٹھ سال ہے، تین سال تک موجود رہے تھے۔

تیل سے مالامال ملک میں حکمران جماعت 1999ء میں سویلن راج کے بعد سے مسلسل صدارتی انتخابات جیت رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG