رسائی کے لنکس

نائیجیریا میں تیل سے بھرے ٹینکر میں آتش زدگی، 28 افراد ہلاک


حادثے کے مقام پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے کئی دوسری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
حادثے کے مقام پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے کئی دوسری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

نائیجیریا میں تیل سے بھرے ہوئے ایک ٹینکر میں آگ لگنے سے 28 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ بدھ کو کوجی صوبے کی ایک شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر آگ بھڑک اٹھنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔

شاہراؤں کی نگرانی کے وفاقی ادارے 'ایف آر ایس سی' کے ایک ترجمان بیسی کاظم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ لوکوجا اور زریاگی کو ملانے والی شاہراہ پر ایک پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔

ریاست کے گورنر یحیی بیلو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئل ٹینکر میں آتش زدگی کے حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

نائیجیریا میں سٹرکوں کی خراب حالت اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کیے جانے کے باعث حادثات معمول ہیں۔ جن میں نہ صرف املاک کو نقصان پہنچتا ہے۔ بلکہ کئی لوگ اپنی زندگیوں سے محروم یا زخمی ہو جاتے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف نائجیریا کے عوام کا عزم
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:20 0:00

گزشتہ برس نائیجیریا کے وسطی علاقے میں ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھنے سے کم ازکم 50 افراد ہلاک اور 101 زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے قبل 2015 میں ریاست انمبرا میں آئل ٹینکر ہی کے ایک حادثے میں 60 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG