رسائی کے لنکس

نائیجیریا: ڈاکوؤں کے حملوں میں کم از کم 50 افراد ہلاک


نائیجریا کی سیکیورٹی فورس کا ایک دستہ اس علاقے میں گشت کر رہا ہے جہاں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ فائل فوٹو
نائیجریا کی سیکیورٹی فورس کا ایک دستہ اس علاقے میں گشت کر رہا ہے جہاں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ فائل فوٹو

نائیجیریا کی شمالی ریاست کندونا کے دیہی علاقے میں اتوار کے روز مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

نائیجیریا کی پارلیمنٹ کے ایک رکن زیاد ابراہیم نے پیر کے روز اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں ہے اور اس میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ابھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مسلح ڈاکوؤں نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جب لوگ ایک مسجد سے نماز پڑھ کر باہر نکل رہے تھے۔

ابراہیم نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایک مقامی کونسلر دیابو کراوا نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے علاقے میں ان کے خلاف جاری فوجی آپریشن کا بدلہ لینے کے لیے عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ڈاکوؤں نے الزام لگایا کہ دیہات کے لوگوں نے فوج کو ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں کے متعلق معلومات فراہم کیں تھیں۔

مقامی پولیس کے مطابق مسلح حملہ آورں کی تعداد ایک سو کے لگ بھگ تھی۔ انہوں نے کراوا، راگو، زاریاوا، مارینا، ہاشم وا اور انگووار براؤ کے دیہاتوں میں لوگوں کو قتل کیا اور ان کے گھروں میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی۔

پچھلے مہینے بکالی نامی گاؤں پر ایک ایسے ہی حملے میں 21 افراد مارے گئے تھے جن میں سے 16 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

XS
SM
MD
LG