رسائی کے لنکس

logo-print

آرکنسا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 25 افراد زخمی


جائے وقوع سے تفتیش کار شواہد جمع کر رہا ہے

فیس بک پر کلب کے اعلان کے مطابق جمعے کی رات کو کلب میں کنسرٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔

امریکی ریاست آرکنسا کے شہر لٹل راک کے ایک نائٹ کلب میں ہفتے کی علی الصباح فائرنگ کے ایک واقعہ میں کم ازکم 25 افراد زخمی ہوگئے۔

لٹل راک کی پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس واقعے میں ایک شدید زخمی ہونے والے شخص کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا فائرنگ کرنے والے کسی شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے یا نہیں۔ تاہم پولیس کی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بظاہر اس فائرنگ کا تعلق کسی دہشت گردی یا کسی پیشہ ور حملہ آور سے نہیں ہے بلکہ یہ فائرنگ کسی باہمی جھگڑے کے نتیجے میں ہوئی۔

آرکنسا کے ایک مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر افراتفری دیکھنے میں آئی اور باہر نکلنے کی کوشش میں لوگ پھنس کر رہ گئے۔

فائرنگ مقامی وقت کے مطابق الصبح ڈھائی بجے شروع ہوئی، جو کلب بند ہونے کے آدھ گھنٹے بعد کا وقت ہے۔

فیس بک پر کلب کے اعلان کے مطابق جمعے کی رات کو کلب میں کنسرٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔

مقامی اخبار نے پولیس کے حوالےسے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ایک سے زیادہ لوگ ملوث ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG