رسائی کے لنکس

سان فرانسسكو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک


کوریئر سروس یوپی ایس کے کارکن فائزنگ کے واقعہ کے بعد اپنے دفتر کی عمارت کے باہر کھڑے ہیں۔ 14 جون 2017
کوریئر سروس یوپی ایس کے کارکن فائزنگ کے واقعہ کے بعد اپنے دفتر کی عمارت کے باہر کھڑے ہیں۔ 14 جون 2017

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آور کا مقصد کیا تھا، لیکن یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا۔

امریکی شہر سان فرانسسكو میں ایک کوریئر سروس کے ڈرائیور نے اپنے پستول سے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا اور پھر خود کشی کر لی۔

یہ واقعہ بدھ کے روز کوریئر سروس کے یونائیڈپارسل سروس کے مرکز میں پیش آیا۔

گولیوں کا نشانہ بننے والے بھی کوریئر سروس کے ملازم تھے ۔

مسلح ڈرائیور نے اس وقت فائرنگ کی جب کمپنی کے ملازم ڈلیوری پر جانے سے پہلے معمول کی میٹنگ کے لیے جمع تھے۔

دو زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

سان فرانسسکو کی پولیس نے فوری طور پر حملہ آور اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آور کا مقصد کیا تھا، لیکن یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا۔

پولیس نے کوریئر سروس یو پی ایس کے مرکز سے دو ہتھیار برآمد کیے ہیں جن میں قاتل کا پستول بھی شامل ہے۔

اس مرکز میں تقریباً 350 افراد کام کرتے ہیں۔

تین سال پہلے بھی کوریئر سروس یوپی ایس کے ایک مرکز میں ایک ایسا ہی واقعہ ہوا تھا جس میں حملہ آور نے اپنے سپروائزورں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار دی تھی۔ یہ واقعہ الاباما کے برمنگھم کے مرکز میں پیش آیاتھا۔

امریکی آئین کی دوسری ترمیم لوگوں کو ہتھیار رکھنے کا حق دیتی ہے۔ کچھ لوگ جان لیوا واقعات کی ذمہ داری ہتھیار رکھنے کی آزادی پر عائد کرتے ہیں ۔ امریکہ میں ہتھیار رکھنے پر پابندی لگانے کی کئی بار کوششیں کی گئی ہیں لیکن لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہتھیار رکھنے کے حق میں ہے۔

ایک ایسا ہی واقعہ سن 2016 جون میں ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں پیش آیا تھا جب ایک مسلح شخص نے ایک نائٹ کلب میں گھس کر 49 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG