رسائی کے لنکس

امریکہ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، نو افراد ہلاک


حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ انتہائی شدید تھا جس میں صرف طیارے کے دم کا کچھ حصہ ہی ثابت بچا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ انتہائی شدید تھا جس میں صرف طیارے کے دم کا کچھ حصہ ہی ثابت بچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے طیارے کی زد میں شاہراہ سے گزرنے والی کوئی گاڑی یا نزدیک واقع مکانات نہیں آئے۔

امریکہ کی ریاست جارجیا میں ایک 'سی -130' طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس پر سوار تمام نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حادثہ بدھ کی دوپہر ریاست جارجیا کے شہر سوانا کے نزدیک پیش آیا۔ طیارے نے سوانا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ریاست ایریزونا کے لیے پرواز بھری تھی جس کے چند لمحے بعد ہی وہ نزدیک سے گزرنے والی ایک مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے طیارے کی زد میں شاہراہ سے گزرنے والی کوئی گاڑی یا نزدیک واقع مکانات نہیں آئے۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا تعلق امریکہ کے زیرِ انتظام جزیرے پورٹو ریکو کے 'ایئر نیشنل گارڈ' کی 156 ویں ایئر لفٹ وِنگ سے تھا۔

طیارے پر سوار تمام نو افراد کا تعلق پورٹو ریکو سے تھا جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق طیارہ گزشتہ ایک ماہ سے مرمت کے لیے سوانا کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر کھڑا تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 60 سال پرانا تھا اور یہ ریٹائرمنٹ سے قبل اس کی آخری پرواز تھی۔

تاحال حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں انجام دینے والے افراد کا کہنا ہے کہ حادثہ انتہائی شدید تھا جس میں صرف طیارے کے دم کا کچھ حصہ ہی ثابت بچا ہے۔

XS
SM
MD
LG