رسائی کے لنکس

مصر : کار دھماکے میں 19 افراد ہلاک، 30 زخمی


دھماکے کے بعد گاڑیوں میں لگنے والی آگ کو مقامی افراد بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دھماکے کے بعد گاڑیوں میں لگنے والی آگ کو مقامی افراد بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک کار دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

مصر کی وزارتِ صحت کے مطابق دھماکہ پیر کو قاہرہ کے مرکزی علاقے میں ایک کینسر اسپتال کے قریب کار حادثے کے بعد ہوا جس میں 19 افراد کی جان گئی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 30 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مصر کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک کار حادثے کے بعد ہوا جب سڑک کی غلط سمت میں جاتی ہوئی ایک تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والی تین کاروں سے ٹکرا گئی۔

گاڑیوں کے تصادم سے زور دار دھماکہ ہوا اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

قاہرہ میں کار دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔
قاہرہ میں کار دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ صرف ایک حادثہ ہے یا پھر کوئی حملہ کیا گیا ہے۔ مقامی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دھماکے کے بعد کینسر اسپتال کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔

نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسپتال کے سامنے واقع ایک بینک کے گارڈ نے بتایا ہے کہ اس نے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی۔ دھماکے کی شدت سے بینک کے باہر لگے شیشے ٹوٹ کر دور تک بکھر گئے۔

واضح رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات عام ہیں۔ مصر کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ہونے والے 8000 حادثات میں 3000 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 12 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG