رسائی کے لنکس

بغیر ڈرائیور کی پہلی کار فروری میں لندن کی سڑکوں پر ہوگی


نسان کی بجلی سے چلنے والی کار (فائل فوٹو)
نسان کی بجلی سے چلنے والی کار (فائل فوٹو)

گاڑی کے مستقل کے برطانوی ماڈلز جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گے اور وہ مقامی اور غیر ملکی صارفین کے لیے ڈیزائن، انجنیئرنگ اور تیاری کے لحاظ سے شاندار ہوں گے۔

جاپان کے ایک موٹر ساز ادارے نسان نے کہا ہے کہ اس نے یورپ میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار کے لیے لندن کا انتخاب کیا ہے۔

نسان نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی سے منسلک خدشات کے باوجود وہ برطانیہ میں اپنی کاروں کے دو نئے ماڈل تیار کرے گا۔

برطانوی حکومت کہہ چکی ہے کہ وہ برطانیہ میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار کی ٹیکنالوجی کی تیاری اور تجربے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

برطانیہ کی حکومت دنیا بھر کے لیے کاروں کی ایک صنعت کے قیام میں مدد کے لیے کام کر رہی ہے جس کی مالیت 2025 تک 900 ارب پاؤنڈ تک پہنچ سکتی ہے۔

جمعے کے روز موٹر ساز کمپنی نسان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اپنی چھوٹے سائز کی بجلی سے چلنے والی کار لیف میں خودکار ڈرائیونگ کے آلات نصب کر دیے ہیں اور اگلے مہینے سے لندن کی سڑکوں پر اسے چلانے کے تجربات شروع کر دیے جائیں گے۔

یہ یورپ کی سڑکوں پر جس پر عام ٹریفک رواں رہتی ہے، اس نوعیت کا پہلا تجربہ ہوگا۔

نسان کمپنی کے یورپ کے لیے چیئر مین پال ول کاکس نے کہا ہے کہ گاڑی کے مستقل کے برطانوی ماڈلز جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گے۔ ہم پر امید ہیں کہ ہماری گاڑیاں مقامی اور غیر ملکی صارفین کے لیے ڈیزائن، انجنیئرنگ اور تیاری کے لحاظ سے شاندار ہوں گی۔

برطانیہ میں تیار ہونے والی کل کاروں کا ایک تہائی نسان کمپنی بناتی ہے۔ حکومت کی مدد سے نسان برطانیہ کے شمال مشرق میں واقع اپنے کار خانے میں توسیع کرے گی۔

XS
SM
MD
LG