رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کی جنگی مشق ہدف تنقید


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

شمالی کوریا نے متنازع بحیرہ زرد کے قریب جنگی مشق کرنے پر جنوبی کوریا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے ان مشقوں کو نئی سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزی کے مترادف قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر مستقبل میں مشقوں کے دوران سرحدی حدود کی خلاف وزری کی گئی تو سیول کو ’’آگ کے سمندر‘‘ کا سامنا کرنا ہوگا۔

بدھ کو جنوبی کوریا کے طیاروں، راکٹ لانچرز اور توپ خانے نے بائنگن یونگ کے قریب مشق میں حصہ لیا جو کہ دونوں ملکوں کی طرف سے حق ملکیت کے دعویدار علاقے کا ایک جزیرہ ہے۔

سیول میں حکام کا کہنا تھا کہ یہ مشق حریف شمالی کوریا کے لیے ایک سخت پیغام تھا۔

یہ مشق شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا پر گولہ باری کے اس واقعے کی پہلی برسی کے موقع پر کی گئی جس میں جزیرہ یونگ پیانگ پر دو فوجی اور دو شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG