رسائی کے لنکس

logo-print

جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقیں


امریکہ اور جنوبی کوریا کے وزرائے دفاع کی ملاقات

جنوبی کوریا کے عسکری عہدیداروں نے جمعہ کو بتایا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ہفتے امریکہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرے گا جن کا مقصد شمالی کوریا کے جوہری خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں اتحادی ممالک کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق ’’ٹیبل ٹاپ‘‘ نامی یہ مشقیں منگل اور بدھ کو ہوں گی۔

ٹیبل ٹاپ مشقیں کا مقصد فرضی ماحول میں کسی ادارے کی مخصوص صورتحال میں کارکردگی کا جائزہ لینا ہوتا اور عموماً اس دوران افواج اور سامان حرب کی نقل وحمل نہیں کی جاتی۔

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یہ مشق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کی اپنے جنوبی کوریا ئی ہم منصب کم وان جن سے گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہیں۔

XS
SM
MD
LG