رسائی کے لنکس

بولی ووڈ کی منفرد جوڑیاں


جدید دور کی فلموں کے بہت سے کپلز ایسے ہیں جن میں ہیروئن عمر میں زیادہ ہے لیکن پھر بھی اپنے سے کم عمر کے ہیرو کے ساتھ اس کی جوڑی ’ہٹ ‘ ہے۔

بالی ووڈ فلموں کے 50سالہ ہیروز کے 25 سالہ ہیروئنز کے ساتھ لو افیئرز اب ایک عام سی بات ہے۔ جی ہاں ہم آن اسکرین افیئرز کی ہی بات کررہے ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ’کچی‘ اور’ پکی‘ عمر کی محبتیں فلم بینوں کو بھی پسند آتی رہی ہیں۔ شاہ رخ خان اور پیکا پڈکون کو ہی دیکھ لیجئے۔ ”اوم شانتی اوم“ میں عمر کے فرق کے باوجود دونوں سپر ہٹ رہے۔ اب دپیکا کا شمار بالی ووڈ کی ٹاپ کلاس ہیروئنز میں ہوتا ہے۔

سترکی دہائی میں آ نے والی ہیروئنز مثلاً زینت امان کی بات کریں تو انہوں نے اپنے سے ایک سال چھوٹے ہیرو رشی کپورکے ساتھ فلمی جوڑی بنائی لیکن یہ آئیڈیا بہت زیادہ ’کارگر‘ ثابت نہیں ہوا۔

جدید دور کی فلموں کے بہت سے کپلز ایسے ہیں جن میں ہیروئن عمر میں زیادہ ہے لیکن پھر بھی اپنے سے کم عمر کے ہیرو کے ساتھ اس کی جوڑی ’ہٹ‘ ثابت ہوئی۔

بھارتی رسالے ”انڈیا ٹوڈے“ کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور، عمران خان، کالکی کوچیلین، دتیہ رائے کپور، پریانکا چوپڑا، رنویر سنگھ، شروتی ہاسن اور گریش کمارکی جوڑیاں بھی ’آف بیٹ‘ یا یوں کہیے کہ عمرکے لحاظ سے میل نہیں کھاتیں مگر اسکرین پر یہ جوڑیاں کامیاب ہیں۔

کرینہ کپور اور عمران خان
بتیس سالہ کرینہ کپور رومینٹک کامیڈی فلم ’گوری تیرے پیار میں‘ 30سالہ ہیروعمران خان کی ہیروئن بنی ہیں۔ کرن جوہر کی اس فلم سے پہلے بھی کرینہ اور عمران ”ایک میں ایک اور تو“ میں کام کرچکے ہیں۔ یہ فلم تو ہٹ نہیں رہی لیکن کرینہ کو امید ہے کہ ’گوری تیرے پیار میں‘ ضرور کامیاب ہو گی۔

عمران کی ’مترو کی بجلی کا منڈولا‘ بھی ایوریج بزنس ہی حاصل کر سکی اس لئے عمران کو بھی کرینہ کے ساتھ آنے والی اپنی فلم ”گوری تیرے پیار میں“ کی کامیابی کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے۔

کالکی کوچیلین اور آدتیہ رائے کپور
کالکی کوچیلین جن کی عمر 29 سال ہے وہ رومینٹک کامیڈی ”یہ جوانی ہے دیوانی“ میں عشق لڑاتی نظر آئیں گی 27سالہ آدتیہ کپور کے ساتھ۔ ہندی زبان سے بہت زیادہ واقف نہ ہونے کے باوجود کالکی نے انوراگ کرشیپ کی فلم ’دیو ڈی‘ میں اپنی چھاپ چھوڑی اور فرحان اختر کی ہٹ فلم ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ میں سکینڈ ہیروئن کا کردار بخوبی نبھایا۔

”ایکشن ری پلے“ اور ”گزارش “ کے سپورٹنگ رول میں ادتیہ نے اپنی پہچان بنائی۔ ان کوامید ہے کہ رنبیر کپور ،دپیکا پڈکون کی طرح ”یہ جوانی ہے دیوانی “ میں ان کی جوڑی کو بھی لوگ پسند کریں گے۔

پرینکا چوپڑہ کا رومنس رنویر سنگھ اور ارجن کپور کے ساتھ
’دیسی گرل‘ پریانکا چوپڑہ عمر کی تیس بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن اب شائقین انہیں رومنس کر تے دیکھ سکیں گے 27سال کے ہیروز ارجن کپوراور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ”غنڈے‘‘ میں۔

پریانکا کی کامیاب فلموں کی ایک لمبی لسٹ ہے جس میں شاہ رخ کی ”ڈان 2“سے لے کر رنبیر کپور کے ساتھ کی گئی میگا ہیٹ ”برفی “ تک بہت سی فلمیں شامل ہیں۔”غنڈے “کولکتہ میں رہنے والے ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے جو چھوٹی موٹی چوریاں کرتے کرتے کوئلہ مافیا کا ڈان بننے کی کوشش کرتا ہے۔ تینوں لیڈ کریکٹرز یعنی پریانکا، رنویر اور ادتیہ فلم کی کامیابی کے بارے میں بہت پرامید ہیں۔۔

شروتی ہاسن اور گریش کمار
بالی وڈ اور ساوٴتھ کے سپر اسٹار کمل ہاسن کی صاحبزادی 27سالہ شتروتی ہاسن نے مین اسٹریم ہندی سینما میں انٹری دی عمران خان کی ہیروئن بن کر فلم ’لک‘ میں لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اور فلم چل نہ پائی۔ اب شروتی نے اپنی جوڑی بنائی ہے 26سالہ گریش کمار کے ساتھ فلم ’رے میاوتاویا ‘میں۔

ڈانس آئیکون پربھودیوا کی ڈائریکٹ کر دہ یہ فلم سادہ سا رومینٹک ڈرامہ ہے جس کی کامیابی شروتی اور گریش کے لئے بھی بالی وڈ میں کامیابی کے دروازے کھول سکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG