رسائی کے لنکس

فرد جرم کے لیے سابق صدر ٹرمپ کوعدالت میں کیسے پیش کیا جائے گا?


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹرمپ کے اٹارنی جو ٹیکوپینا نے جمعے کے روز ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگلے ہفتے جب ٹرمپ عدالت کے سامنے پیش ہوں گے تو ڈسٹرکٹ اٹارنی اور ٹرمپ کے وکلا صفائی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت انہیں ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر نیویارک کی ایک گرینڈ جیوری نے جمعرات کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیویارک میں کسی شخص کو فوجداری الزامات کا جواب دینے کے لیے عدالت میں پیش کرنے کا مطلب یہ ہے اس کی انگلیوں کے نشانات لیے جاتے ہیں۔تصویر کھینچی جاتی ہے اور بنیادی نوعیت کے سوالات پوچھے جاتے ہیں جیسا کہ نام اور تاریخ پیدائش اور مقدمے سے متعلق کچھ سوال۔ اس عمل کے دوران مذکورہ شخص کو عموماً کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اور بہت کچھ مقدمے کی اہمیت پر بھی منحصر ہوتا ہے اور یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص خود کو پیش کرنے کے لیے کیا بندوبست کرتا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی خفیہ سروس کے پاس اس سلسلے میں سابق صدر کے تحفظ کے متعلق کوئی ’پلے بک‘ نہیں ہے۔ خفیہ سروس کے ایجنٹوں کو سابق صدور کی سیکیورٹی کاکام سونپا جاتا ہے تاوقتتکہ وہ خود انکار نہ کریں۔ جہاں تک ٹرمپ کا تعلق ہے ، خفیہ سروس کے ایجنٹوں کو ہر وقت ان کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

سابق صدر کو جس مقدمے کا سامنا ہے اس میں ان پر الزام ہے کہ 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل انہوں نے ایک اسکینڈل سے بچنے کے لیے پورن سٹار اسٹارمی ڈینیئلز کو خفیہ طور پر رقم ادا کی تھی تاکہ وہ چپ رہے۔

اسٹارمی ڈینیئلز کا اصل نام اسٹیفنی کلفرڈ ہے۔ وہ پورن انڈسٹری میں دو دہائیوں سے کام کرنے والی اداکارہ ہیں۔ وہ پورن فلموں کی ہدایت کاری بھی کر چکی ہیں۔

پورن سٹار سٹورمی ڈیئیل ہالی وڈ میں ایک تقریب کے دوران بات کر رہی ہیں۔ 23 مئی 2018
پورن سٹار سٹورمی ڈیئیل ہالی وڈ میں ایک تقریب کے دوران بات کر رہی ہیں۔ 23 مئی 2018

ٹرمپ کی ایک اور اٹارنی سوسن نیچلیس نے کہا کہ سابق صدر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

ٹیکوپینا نے کہا،کہ ٹرمپ کو ہتھکڑی لگائے جانے کی تو توقع نہیں ہے ، لیکن امکان ہے کہ منگل کو عدالت میں جاتے وقت ان کی انگلیوں کے نشانات لیے جائیں گے اور دوسری معمول کی کارروائی کی جائے گی ۔

ٹیکوپینا نے ایک انٹرویو میں لا علمی کا اظہار کیا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ سب کیسے ہوگا ۔اس بارے میں کتابوں میں کچھ نہیں لکھا کہ کہ آپ امریکہ کے سابق صدر کو فوجداری عدالت میں کیسے پیش کرتے ہیں۔

نیشلز نے خود کو حوالے کرنے کی تفصیلات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

مین ہیٹن ڈسٹرکٹ کے اٹارنی دفتر کے اہل کاروں نے ٹرمپ ٹاور میں جا کر تحقیقات کیں۔ 27 مارچ 2023
مین ہیٹن ڈسٹرکٹ کے اٹارنی دفتر کے اہل کاروں نے ٹرمپ ٹاور میں جا کر تحقیقات کیں۔ 27 مارچ 2023

مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے تبصرہ کے لیے درخواستوں پر فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

ٹیکوپینا نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کی دفاعی ٹیم فرد جرم کی خبر پر حیران ہے۔

ٹیکوپینا کا کہنا تھا کہ ہم شروع میں بہت حیران ہوئے، ہمیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ بغیر کسی جرم کے واقعی ایسا ہو گیا ہے ۔

(خبر کا کچھ مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG