رسائی کے لنکس

پاکستان سپر لیگ کے میچز میں دو دن کا وقفہ


پاکستان سپر لیگ میں پیر اور منگل کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق یہ وقفہ آرام کی غرض سے رکھا گیا ہے لہذا 'کنگز'، 'سلطانز'، 'قلندرز'،'زلمیز'، 'گلیڈی ایٹرز' اور 'یونائیٹڈ' دو دن تک میدان سے دور رہیں گے۔

بدھ کو بھی دو کے بجائے صرف ایک میچ ہوگا جو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں اب تک سات میچز ہو چکے ہیں جن میں سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین، تین جب کہ باقی ٹیموں نے دو، دو میچز کھیلے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ اب تک تین میچ کھیل چکا ہے جس میں سے دو میں اسے کامیابی اور ایک میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس نے اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کے خلاف کامیابی حاصل کی جب کہ پشاور زلمی کے خلاف اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ اس کا نمبر دوسرا ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ

اسلام آباد یونائٹیڈ نے بھی اب تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے دو میں اسے کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔ اسے ملتان سلطانز اور لاہور قلندزز کے خلاف کامیابی اور کوئٹہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر وہ سرفہرست ہے اور اس کے بھی چار پوائنٹس ہیں۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز اب تک دو میچ کھیل چکے ہیں اور دونوں میں انہیں ناکامی ہی ہاتھ آئی۔ اس طرح اس کا ابھی تک کوئی پوائنٹ نہیں۔ وہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز دونوں سے ہار چکے ہیں۔

شاور زلمی

پشاور نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک جیتا اور ایک ہارا ہے۔ اسے کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی۔ اس کے دو پوائنٹس ہیں جب کہ ٹیبل پر اس کی تیسری پوزیشن ہے۔

ملتان سلطانز:

ملتان اب تک دو میچ کھیل چکا ہے اور اسے بھی ایک میچ میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس نے لاہور قلندرز کو ہرایا اور اسلام آباد یونائٹیڈ سے شکست کھائی۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس کے بھی 2 پوائنٹ ہیں۔

کراچی کنگز:

کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اس نے بھی دو میں سے ایک میچ جیتا اور ایک ہارا ہے۔ اسے پشاور زلمی کے خلاف کامیابی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائٹیڈ بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر سرفہرست ہے جب کہ پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور لاہور بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG