رسائی کے لنکس

معاشیات میں قابلِ قدر تحقیق، ژاں ترول کو نابیل انعام دینے کا اعلان


وہ تقریبا ً 30 برس تک مارکیٹ کی ناکامیوں اور چند بڑے اداروں کے کردار یا ایک ہی ادارے کے تحت چلنے والی متعدد صنعتوں کی اجارہ داری پر تحقیق کرتے رہے ہیں

فرانس سے تعلق رکھنے والے، ژاں ترول کو منڈیوں کی طاقت اور ضابطے کے عنوان پر تحقیق پر اکانامکس کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اِس بات کا اعلان پیر کو اسٹاک ہوم میں ’رویل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز‘ نے کیا۔ اِس انعام کے ساتھ 11 لاکھ ڈالر کی رقم دی گئی ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ اُنھوں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ چند طاقتور اداروں کو مد ِنظر رکھتے ہوئے کس قسم کی آگہی ملتی ہے اور صنعتوں پر ضابطوں کو کس طرح نافذ کیا جا سکتا ہے۔

ترول تقریبا ً 30 برس تک مارکیٹ کی ناکامیوں اور چند بڑے اداروں کے کردار یا ایک ہی ادارے کے تحت چلنے والی متعدد صنعتوں کی اجارہ داری پر تحقیق کرتے رہے ہیں۔

نوبیل پرائز کے ججوں کا کہنا ہے کہ اگر ضابطے لاگو نہ کیے جائیں تو اکثر و بیشتر سماجی طور پر نامناسب نتائج برآمد ہوتے ہیں، جیسا کہ اخراجات کے مقابلے میں اونچی قیمتیں، یا غیرپیداواری کمپنیاں محض اس لیے میدان میں موجود رہتی ہیں کہ وہ نئی اور زیادہ پیداواری کمپنیوں کو چلنے نہیں دیتیں۔

اکیڈمی کا کہنا ہے کہ ترول دوسرے فرانسسی شہری ہیں جنھیں اس سال یہ اعلیٰ اعزاز ملا ہے۔ اُس کے بقول، وہ ’دور ِجدید کے انتہائی بارسوخ اقتصادیات دانوں میں سے ایک ہیں‘۔
یہ اکسٹھ سالہ معیشت داں فرانس میں ’تولے اسکول آف اکنامکس‘ سے وابستہ ہیں۔

’اکانامک سائنسز‘ کے میدان ’سورجز رکس بینک پرائیز‘ الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے، جسے سال 1968ء میں فہرست میں شامل کیا گیا۔ سنہ 1895میں جب نوبیل انعام قائم کیا گیا تھا، اُس وقت یہ شعبہ اصل فہرست میں شامل نہیں تھا۔

XS
SM
MD
LG