رسائی کے لنکس

فلم 'نومیڈ لینڈ' چار نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹکس ایوارڈز جیتنے میں کامیاب


بہترین فلم کی کیٹیگری میں فلم 'نومیڈ لینڈ' کا مقابلہ 'فرسٹ کاؤ' اور 'نیور ریئریلی سم ٹائمز آلوویز' سے تھا جو رنر اپ فلمیں قرار پائیں۔
بہترین فلم کی کیٹیگری میں فلم 'نومیڈ لینڈ' کا مقابلہ 'فرسٹ کاؤ' اور 'نیور ریئریلی سم ٹائمز آلوویز' سے تھا جو رنر اپ فلمیں قرار پائیں۔

ڈرامہ فلم 'نومیڈ لینڈ' نے چار 'نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹکس ایوارڈز' اپنے نام کر کے باقی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس فلم کو 2020 کی بہترین فلم کے ساتھ ساتھ بہترین سینماٹوگرافی، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز بھی دیے گئے ہیں۔

بہترین فلم کی کیٹیگری میں فلم 'نومیڈ لینڈ' کا مقابلہ 'فرسٹ کاؤ' اور 'نیور ریئریلی سم ٹائمز آلوویز' سے تھا جو رنر اپ فلمیں قرار پائیں۔

کلووی جاؤ کی فلم 'نومیڈ لینڈ' نے سب سے زیادہ ایورڈ حاصل کیے۔ فرانسس میک ڈورمینڈ کو بہترین اداکارہ اور کلووی جاؤ کو بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔

ماریہ بکالوا نے فلم 'بورت سبسیکوئنٹ مووی فلم' کے لیے بہتر معاون اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ پال رچی کو فلم 'ساؤنڈ آف میٹل' کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسپائیک لی کی فلم 'دا 5 بلڈز' میں بہترین اداکاری کرنے پر ڈیلوئے لینڈو کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

غیر ملکی زبان میں بننے والی بہترین فلم کا ایوارڈ فلم 'کلیکٹیو' کو دیا گیا۔ فلم 'ٹائم' کو بہترین نان فکشن فلم اور 'نیور ریئرلی سم ٹائمز آلویز' کو بہترین اسکرین پلے کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈز کا فیصلہ بیلٹ سسٹم کے تحت ہوا جس کے ذریعے 11 مختلف کیٹیگریز کے بہترین اور رنرز اپ منتخب کیے گئے۔

ایوارڈز کے لیے ان فلموں کو منتخب کیا گیا تھا جو امریکہ میں اسکرین پر یا کسی بھی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پرسال 2020 کے درمیان ریلیز ہوئیں تھیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والی فلموں اور اداکاروں کی تفصیلی فہرست

بہترین فلم نومیڈلینڈ، رنراپ فرسٹ کاؤ، اور نیور ریئریلی سم ٹائمز آلوویز۔

ڈائریکٹر: کلووی جاؤ

فرانسس میک ڈورمنڈ

اداکار : ڈیلوئے لینڈو

معاون اداکارہ : ماریہ بکالوا

معاون اداکار : پال رچی

اسکرین پلے: نیور ریئرلی سم ٹائمز آلویز

غیر ملکی زبان کی فلم: کلیکٹیوز

نان فکشن فلم: ٹائمز

XS
SM
MD
LG