رسائی کے لنکس

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں پانچ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ


زلزلے کا مرکز سپارٹا کے علاقے میں تھا۔ 9 اگست 2020
زلزلے کا مرکز سپارٹا کے علاقے میں تھا۔ 9 اگست 2020

امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں اتوار کے روز ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے زمین لرز کر رہ گئی۔

حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں نے علاقے کا 100 برس پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں اور گھر ہل کر رہ گئے۔

زلزلہ مقامی وقت کے صبح 8 بج کر 7 منٹ پر آیا۔ گرین ولا میں قائم نیشنل ویدر سروس کے مطابق ابتدائی زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں مزید چھوٹے چھوٹے زلزلے آتے رہے۔

1916 کے بعد علاقے میں یہ سب سے بڑا زلزلہ ہے۔ زلزلے کا محور زمین سے چار کلومیٹر نیچے ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولائنا کے بارڈر کے نزدیک جنوب میں سپارٹا علاقے میں تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس علاقے میں شہری ایسی عمارتوں میں رہتے ہیں جو ’’زلزلے کے جھٹکوں کو سہنے کی طاقت رکھتی ہیں۔ اگرچہ زلزلے کے لحاظ سے کمزور عمارتیں بھی موجود ہیں۔‘‘

زلزلے کے جھٹکے قریبی ریاستوں میں بھی محسوس کیے گئے جن میں ورجینیا، جنوبی کیرولائنا اور ٹینی سی بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG