رسائی کے لنکس

امریکی شہری شمالی کوریا کی حراست میں


سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق 24 سالہ ملر میتھیو ٹوڈ نے شمالی کوریا میں داخل ہونے کے بعد اپنا ویزہ پھاڑتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں "پناہ" کی تلاش میں تھا۔

شمالی کوریا نے کہا کہ اس نے ایک امریکی سیاح کو "قوانین کی خلاف ورزی" پر دس اپریل کو حراست میں لیا تھا۔

سرکاری خبررساں ایجنسی "کے سی این اے" کے مطابق 24 سالہ ملر میتھیو ٹوڈ نے شمالی
کوریا میں داخل ہونے کے بعد اپنا ویزہ پھاڑتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں "پناہ" کی تلاش میں تھا۔

ایجنسی کے مطابق حکام سیاح کے اس "رویے" کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ ان اطلاعات سے باخبر ہیں اور سویڈن سے رابطے میں ہیں۔ سویڈن شمالی کوریا میں امریکیوں کے معاملات کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

یہ خبر ایک ایسے وقت منظر عام پر آئی ہے جب صدر براک اوباما نے اپنے دورہ ایشیا کے موقع پر جنوبی کوریا کا دورہ کیا اور اس دوران انھوں نے سیول کو واشنگٹن کی حمایت کا مکمل یقین دلایا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی کے خلاف امریکہ، جنوبی کوریا کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہو گا۔
XS
SM
MD
LG