رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کی ساحلی حدود میں گولہ باری


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جنوبی کوریا کے ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ یہ گولے اس کے مشرقی ساحلی سرحد کے اندر اس غیر فوجی علاقے کے اندر داغے گئے ہیں جو شمالی کوریا کو جنوبی کوریا سے الگ کرتا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اس کی سمندری حدود کے قریب گولہ باری کی ہے۔

جنوبی کوریا کے ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ یہ گولے اس کے مشرقی ساحلی سرحد کے اندر اس غیر فوجی علاقے کے اندر داغے گئے ہیں جو شمال کو جنوب سے الگ کرتا ہے۔

گولہ باری کا یہ واقعہ شمالی کوریا کی طرف سے جزیرہ نما کوریا اور جاپان کو تقسیم کرنے والی سمندری حدود کے اندر میزائل کا تجربہ کرنے کے دو روز بعد پیش آیا۔

حالیہ چند مہینوں میں شمالی کوریا نے راکٹوں کے تجربے کرنے کے ساتھ ساتھ گولہ باری بھی کی جب کہ دوسری طرف وہ جنوبی کوریا کے ساتھ امن کے فروغ کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا میں ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں بھی شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی یونیفیکیشن کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے نمائندے غیر فوجی سرحدی گاؤں پان من جوم میں جمعرات کو شمالی کوریا کی ایشیائی کھیلوں میں شمولیت کے بارے میں بات کریں گے۔

پیانگ ینگ 150 کھلاڑیوں اور ان کا حوصلہ بڑھانے والوں کا ایک دستہ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG