رسائی کے لنکس

شمالی و جنوبی کوریا کے عہدیداروں کی ’ایشن گمیز‘ پر بات چیت


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ستر منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کا محور شمالی کوریا کے کھیلوں کے دستے سے متعلق انتظامی معاملات کا جائزہ لینا تھا۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے عہدیداروں نے رواں سال کے اواخر میں ہونے والی ’ایشین گیمز‘ کے انعقاد سے قبل ملاقات کی ہے، جس میں کھیلوں کے ان مقابلوں میں شمالی کوریا کی شرکت سے متعلق معاملات پر بات چیت کی گئی۔

کھیلوں کے یہ مقابلے جنوبی کوریا میں ہونے ہیں۔

شمالی کوریا کی اولمپک کمیٹی کے سربراہ سوآن کیوانگ ہو نے سرحدی گاؤں پم منجان میں ملاقات سے پہلے کہا کہ وہ اس رابطے سے متعلق پر اُمید ہیں۔ ’’اس ملاقات کا مقصد اعتماد اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرنا ہے اور انھی اصولوں پر ہم کوئی بھی مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔‘‘

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے وفود کے درمیان ستر منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کا محور شمالی کوریا کے کھیلوں کے دستے سے متعلق انتظامی معاملات کا جائزہ لینا تھا۔

پیانگ یانگ 150 کھلاڑیوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک دستہ جنوبی کوریا بھیجے گا، جہاں ستمبر اور اکتوبر میں کھیلوں کے مقابلے ہونا ہیں۔

گزشتہ نو سال میں یہ پہلی بار ہو گا کہ شمالی کوریا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کا دستہ جنوبی کوریا بھیجے گا۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس وفد کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔

یہ بات چیت ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب شمالی کوریا کی طرف سے تسلسل کے ساتھ کیے جانے والے میزائل تجربات کی وجہ سے دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

XS
SM
MD
LG