رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی ایشیائی کھیلوں کے بائیکاٹ کی دھمکی


اطلاعات کے مطابق اس ہفتہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان ایشائی کھیلوں کے بارے میں ہونے والی بات چیت کے ناکام ہونے کے بعد شمالی کوریا نے اس سال ستمبر اکتوبر میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

شمالی کوریا نے اس سال جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں شرکت نہ کر نے کی دھمکی دی ہے۔

اس ہفتے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان ایشیائی کھیلوں کے بارے میں ہونے والی بات چیت کے ناکام ہونے کے بعد شمالی کوریا نے اس سال ستمبر، اکتوبر میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی۔

کوریا کی سرکاری سنڑل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق جنوبی کوریا کے عہدیداروں نے "نامناسب " مطالبات کیے ۔ کے سی این اے کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کھیلوں کی تقریب کے دوران لہرائے جانے والی شمالی کوریا کے جھنڈوں کے سائز کو محدود رکھنا چاہتا ہے۔

جنوبی کوریا کے عہدیداروں نے جمعہ کو کہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا سے اس طرح کا کوئی بھی مطالبہ نہیں کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ شمالی کوریا کے دستے کی صحیح تعداد کے بار ے میں جاننا چاہتے تھے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا محور بینادی طور پر شمالی کوریا کے دستے کے انتظامی معاملات تھے اور اطلاعات کے مطابق اس بار ے میں بھی اختلاف تھا کہ شمالی کوریا کے کھیلوں میں شرکت کرنے والے دستے کے اخراجات کون ادا کرے گا۔

جنوبی کوریا روائتی طور پر شمالی کوریا کے دستے کے اخراجات ادا کرتا رہا ہے جبکہ جنوبی کوریا کے عہدیدار یہ کہتے رہے ہیں کہ شمال کو بھی بین الااقوامی اصولوں کے تحت اپنی ٹیم کے اخراجات خود اٹھانے چاہیے۔

شمالی کوریا نے اس سے پہلے 150 کھلاڑیوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کا ایک دستہ جنوبی کوریا میں ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والی کھیلوں میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس وفد کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔

یہ بات چیت ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب شمالی کوریا کی طرف سے تسلسل کے ساتھ کیے جانے والے میزائل تجربات کی وجہ سے دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

XS
SM
MD
LG