امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ قبرستان کے ایک کارکن کو پیر کےدِن نیویارک سٹی کے ایک تاریخی قبرستان سے فوجی گریڈ کے دھماکہ خیز مواد سے بھراایک تھیلا ملا ہے۔
پولیس کمشنر رے کیلی نے بتایا ہے کہ یہ تھیلا مشرقی ولیج میں ماربل سمیٹری سے برآمد ہوا ،جِس میں C-4کی نو عدد اینٹیں تھیں، جو ملٹری درجے کا دھماکہ خیز پلاسٹک موادہے جو ‘ ٹی این ٹی’ سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔
تاہم، تھیلے میں دھماکہ کرنے کا کوئی آلہ موجود نہیں تھا۔
پولیس نے قبرستان کے نزدیک سے گزرنے والی سڑکوں کو بند کرکے تھیلے کو علاقے سے ہٹا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1