رسائی کے لنکس

عیدالفطر کے موقع پر صدر اوباما کا مبارکباد کا پیغام


موقع کی مناسبت سے صدر براک اوباما نے ’عید مبارک‘ کے کلمات ادا کرتے ہوئے، سارے مسلمانوں کو عید کی برکات و مسرت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا

عیدالفطر کے مبارک موقع پر شام کے ضرورتمند افراد کے لیے امریکہ 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی اضافی امداد روانہ کر رہا ہے، جو خوراک اور انسانی ہمدری کی دیگر اشیا پر مشتمل ہوگی۔

یہ بات امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما کی طرف سے جاری ہونے والے عید کے پیغام میں کہی گئی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ جب سے شام بحرانی صورت حال سے دوچار ہوا ہے، امریکہ اب تک شام کے عوام کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد فراہم کر چکا ہے۔

صدر نے عیدالفطر کے موقع پر مشیل اور اپنی طرف سے امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی پُر جوش مبارک باد پیش کی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ مسلمانوں نے اپنے عقیدے کے تقاضوں کی رو سے نماز، روزے کا اہتمام کیا، اور اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارا۔

صدر اوباما نے اس سال وائٹ ہاؤس میں ہونے والی افطار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افطار میں کچھ امریکی مسلمانوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا جن کے نمایاں کام کی بدولت ہماری جمہوریت کو تقویت ملی ہے اور معیشت مضبوط ہوئی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ہم میں سے متعدد لوگوں کو ہمارے مسلمان احباب اور ساتھیوں کے ساتھ افطار کا موقع ملا، جو عنایات پر شکر گزاری اور کم خوش قسمت لوگوں سے رحمدلی سے پیش آنے کی روایت کی یاد دہانی کراتی ہے، جس میں شام کے وہ لاکھوں افراد بھی شامل ہیں جو ماہ رمضان میں بے گھر تھے، اور اپنے اہل خانہ اور پیاروں سے دور تھے۔

اُن کے بقول، عید لاکھوں امریکیوں کے لیے متنوع روایات کی پاسبان ہے، جو معاشرے کو بے تحاشہ رونق بخشتی ہے۔

موقع کی مناسبت سے صدر براک اوباما نے ’عید مبارک‘ کے کلمات ادا کرتے ہوئے سارے مسلمانوں کو عید کی برکات و مسرت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
XS
SM
MD
LG