رسائی کے لنکس

اسرائیلی وزیر اعظم کو صدر اوباما سے ملاقات کی دعوت


وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کو اگلے ہفتے امریکی صدر براک اوباما سے باقاعدہ مذاکرات کے لیے دعوت دے دی ہے ۔

مسٹر اوباما کے چیف آف اسٹاف راہم ایما نوئل نے بدھ کےروز یروشلم میں ایک ملاقات کےد وران وزیر اعظم کو یہ دعوت نامہ پہنچایا ۔

ایمانوئل نے کہا کہ یکم جون کو ہونے والے یہ مذاکرات مشترکہ سلامتی کے مفادات پر مرکوز ہوں گے۔

اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ یہ دورہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں اور امریکہ کے اعتراضات کے باوجود اسرائیل کی جانب سے تعمیرات جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد اوباما انتظامیہ کی جانب سے تعلقات کو بہتر بنانے کی ایک امکانی کوشش ہے۔

امریکہ امن کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی کوشش میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی ثالثی کررہاہے۔

XS
SM
MD
LG