رسائی کے لنکس

’بُرے عناصر‘ جوہری ہتھیاروں کی تلاش میں


صدر براک اوباما
صدر براک اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں تخفیف کے لیے ’’سنجیدہ اور مسلسل‘‘ کوشش کرنی چاہیئے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منگل کو جوہری تحفظ سے متعلق سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے متنبہ کیا کہ ’’بُرے عناصر‘‘ کی بڑی تعداد اب بھی جوہری مواد کی تلاش میں ہے اور کئی مقامات پر یہ خطرناک مواد تاحال غیر محفوظ ہے۔

’’اس مواد کی بہت تھوڑی مقدار ہزاروں معصوم افراد کو ہلاک کر سکتی ہے۔ اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں، یہ وہ حقیقت ہے جس کا ہمیں سامنا ہے۔‘‘

مسٹر اوباما نے امریکہ کی میزبانی میں دو برس قبل واشنگٹن میں ہونے والی پہلی سربراہ کانفرنس کے بعد جوہری تحفظ سے متعلق پیش رفت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اجلاس میں شریک ممالک کی تعداد بڑھ کر 50 سے زائد ہو گئی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ یہ پیش رفت بین الاقوامی برادری کو جوہری توانائی کا پُرامن مقاصد کے لیے ’’محفوظ اور موثر‘‘ استعمال جاری رکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔

XS
SM
MD
LG