رسائی کے لنکس

اوباما خاندان جنوری میں واشنگٹن کی نجی رہائش گاہ منتقل ہو گا


صدر نے اِس سال کے اوائل میں بتایا تھا کہ کم از کم اگلے چند برس اُن کا خاندان واشنگٹن ہی میں رہائش اختیار کرے گا جب تک اُن کی چھوٹی بیٹی، ساشا 2019ء میں ہائی اسکول کی تعلیم مکمل نہیں کر لے تیں

آئندہ سال جنوری کے اواخر میں آٹھ سال بعد وائٹ ہاؤس خالی کرنے پر امریکی صدر براک اوباما، اُن کی بیوی اور دو بیٹیاں واشنگٹن کے فیشن ایبل ’ٹونی کلوراما‘ کے مضافات میں واقع ایک نو کمرے کے مکان کی طرف منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اِس سلسلے میں وائٹ ہاؤس نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، وائٹ ہاؤس سے تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ کلوراما واشنگٹن کے سفارتی علاقے کے قریب ہے، جہاں امریکہ کے نائب صدور قیام کرتے ہیں۔

اوباما خاندان کا ایک گھر شکاگو میں ہے، جو ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے، جہاں سے صدر نے پہلی بار سیاست میں قدم رکھا۔

واشنگٹن میں جو کرایا وہ ادا کریں گے اُس کے بارے میں علم نہیں۔ لیکن، جائیداد کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا ماہانہ کرایہ 22000 کے لگ بھگ ہوگا۔

صدر نے اِس سال کے اوائل میں بتایا تھا کہ کم از کم اگلے چند برس اُن کا خاندان واشنگٹن ہی میں رہائش اختیار کرے گا جب تک اُن کی چھوٹی بیٹی، ساشا 2019ء میں ہائی اسکول کی تعلیم مکمل نہیں کر لے تیں۔

وہ نجی، ’سِڈویل فرینڈز اسکول‘ میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں، جہاں اُن کی بڑی بہن، مالیا جون میں تعلیم مکمل کریں گی، جس کے بعد وہ ایک سال کے لیے ’ہاورڈ یونیورسٹی‘ میں داخلہ لیں گی۔

XS
SM
MD
LG