رسائی کے لنکس

وال اسٹریٹ کے مظاہروں کا دائرہ دنیا بھر میں پھیل گیا


وال اسٹریٹ کے مظاہروں کا دائرہ دنیا بھر میں پھیل گیا
وال اسٹریٹ کے مظاہروں کا دائرہ دنیا بھر میں پھیل گیا

ایک ماہ قبل نیویارک میں معیشت کے مرکز وال اسٹریٹ سے شروع ہونے والے مظاہرے اب دنیا بھر میں پھیلتے جا رہے ہیں اور ان میں شامل مظاہرین کی اکثریت نوجوان کی ہے۔

یہ افراد سرمایہ دارانہ نظام، غربت، عدم مساوات، نسلی امتیاز، جوہری توانائی سمیت دیگر سماجی خرابیوں کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

ہفتہ کو فلپائن، جاپان، ہانگ کانگ، تائیوان، آسٹریلیا، جنوبی کوریا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں سینکڑوں افراد نے مظاہرے کیے۔ ریلیوں کے شرکا نے ’’وال اسٹریٹ‘‘ میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کی۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں اس دن کو مظاہرین نے ’عمل کا عالمی دن‘ کے طور پر پیش کیا۔ مظاہرین کے منصوبے کے مطابق وہ دن کے وقت نیویارک میں بینکوں کے سامنے مارچ کریں گے اور شام کو نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جمع ہوں گے۔

مظاہرین اپنی اس تحریک کو انٹرنیٹ پر ٹوئٹر اور فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائٹس کے ذریعے بھی پھیلا رہے ہیں۔

امریکہ میں معاشی ناہمواریوں کے خلاف 17 ستمبر کو محدود تعداد میں لوگوں نے ’’وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو‘‘ کے نام سے مظاہرہ کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ امیر، غریب اور متوسط طبقے کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG