رسائی کے لنکس

واشنگٹن میں وال سٹریٹ مخالف مظاہرین کا احتجاج


واشنگٹن میں وال سٹریٹ مخالف مظاہرین کا احتجاج
واشنگٹن میں وال سٹریٹ مخالف مظاہرین کا احتجاج

وال سٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں پھیل چکی ہے جس میں شریک مظاہرین مختلف مسائل پراپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں۔

ہفتے کو دیر گئے دارالحکومت واشنگٹن میں قائم نیشنل ایئر اینڈ سپیس میوزیم کو اس وقت بندکردیا گیا جب مظاہرین کے ایک بڑے گروپ نے سیکیورٹی گارڈوں کو پیچھے دھکیل کر عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

سمتھ سونیئن انسٹی ٹیوشن کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک سو سے دو سو کے درمیان مظاہرین کو پلے کاروڈوں کے ساتھ، جنہیں میوزیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں تھی، داخلے سے روکنے کے لیے احتجاج میں شامل کم ازکم ایک شخص پر مرچوں کا سپرے کرنا پڑا۔

اس موقع پر ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا مظاہرین کا تعلق واشنگٹن ڈی سی پر قبضہ کرو مظاہرے سےتھا جس کے شرکاء گذشتہ ہفتے سے شہر میں پھیلے ہوئے ہیں ، اور جو گذشتہ ماہ نیویارک سے شروع ہونے والی وال سٹریٹ پر قبضہ کرو نامی ایک بڑی تحریک کی شاخ ہے۔

وال سٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں پھیل چکی ہے جس میں شریک مظاہرین مختلف مسائل پراپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں جن میں معاشی مساوات اور بڑے کاروباروں کی لالچ پر مبنی پالیسیاں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG