رسائی کے لنکس

عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا


عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا
عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

منگل کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ایک بیرل خام تیل کی قیمت 95 ڈالر سے بڑھ گئی۔

یورپی مارکیٹ میں جنوری کے لیے سودوں میں بنچ مارک کروڈ آئل کی قیمت تقریباً ڈیڑھ ڈالر اضافے کے بعد 95 ڈالر 32 سینٹ پر پہنچ گئی۔جب کہ نیویارک کی مرکنٹائل ایکسچینج کے الیکٹرانک سودوں میں پیر کے روز فی بیرل قیمت 93 ڈالر 88 سینٹ رہی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق ڈالر کمزور ہونے کا اثر خام تیل کی قیمت پر بھی پڑتا ہے اور قیمت گرنے سے ان تاجروں کے لیے تیل میں سرمایہ کاری زیادہ پرکشش بن جاتی ہے جن کے پاس دوسرے ملکوں کی کرنسیاں ہوتی ہیں۔

پیر کے روز نیویارک میں کرنسی کے لین دین میں ڈالر ، یورو اور جاپانی ین کے مقابلے میں قدرے گرگیا۔

اس ماہ کے شروع میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آگیاتھا، جس کی وجہ یورپ میں قرضوں کے بڑھتے ہوئے بحران کے نتیجے میں تیل کی مانگ میں کمی کے خدشات تھے۔

XS
SM
MD
LG