رسائی کے لنکس

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی


عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

لیبیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے باعث بظاہر اس توقع کے نتیجے میں کہ یہ مسئلہ اپنے حل کی جانب بڑھ رہاہے، پیر کے روز عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی ۔

پیر کے روز لندن کی آئل مارکیٹ میں برنٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت تقریباً ساڑھے تین ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد 105.15 ڈالر پر آگئی ۔

تقریباً نصف دنیا برنٹ کو تیل کا معیاری پیمانہ تصور کرتی ہے۔

لیبیا بغاوت شروع ہونے سے قبل تقریباً دنیا کا دو فی صد تیل فراہم کررہاتھا اور اس کی روزانہ کی پیداوار 16 لاکھ بیرل تھی۔ لیکن بغاوت کے بعد یہ پیداوار 90 فی صد سے زیادہ تک گرگئی کیونکہ زیادہ تر کارکن اپنی جان بچانے کے لیے علاقہ چھوڑ گئے اور تیل کی فراہمی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

لیبیا سے تیل کی برآمد سے متعلق خدشات کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات اس لیے بھی زیاد ہ پڑے کیونکہ لیبیا کا خام تیل اعلیٰ معیار کاہوتا ہے۔

لیبیا سے تیل کی فراہمی پوری طرح بحال ہونے کے بارے میں مختلف اندازے لگائے جارہے ہیں ۔ کئی ماہرین کا کہناہے کہ تیل کی فراہمی چند ماہ میں بحال ہوسکتی ہے جب کہ کئی ایک کو خدشہ ہے کہ اس عمل میں ایک سال تک لگ سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG